سراج الحق پر حملہ جماعت اسلامی پر حملہ ہے ،کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ،مولانا عبدالناصر

واقعہ کا پیش آنا صوبائی حکومت ،ضلعی سول و پولیس انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، رہنماء جماعت اسلامی بلوچستان

ہفتہ 20 مئی 2023 19:30

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2023ء) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا عبدالناصر ،مولوی مولاداد کاکڑ ،عبداللہ شاکر ،حفیظ الرحمن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سراج الحق پر حملہ پوری جماعت اسلامی پر حملہ ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے انھوں کہا کہ یہ سب کچھ صوبائی حکومت خصوصا ضلعی سول و پولیس انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

(جاری ہے)

حالانکہ ھم نے ایک ہفتہ قبل اسسٹنٹ کمشنر کو درخواست دی اور سیکورٹی کی گزارش کی مگر انھوں نے نااہلی کا ثبوت دیا انھوں نے مطالبہ کیا کہ غفلت اور نااہلی پر ضلعی انتظامیہ کیخلاف فوری کارروائی کی جائے اور انہیں یہاں سے ٹرانسفر کیا جائے کارروائی نہ کی گئی تو جماعت اسلامی ضلع سے لیکر صوبہ تک سخت لائحہ عمل کا اعلان کرے گی انھوں نے کہا کہ ہسپتال میں بھی کل کچھ نہیں مریضوں کیلئے بازار سے مرھم پٹی اور دیگر ادویات لائے گئے ہسپتال کے ڈاکٹروں نے اسے واقعہ ھی نہیں سمجھا انھوں نے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی تحقیقات کرکے اصل سہولت کاروں کو معلوم کرکے منظرِ عام پر لائے جائیں اور ان کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے ژوب کے امن کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں