ہرشخص شجر کاری مہم کے دوران پودے لگا کر آبیاری کو یقینی بنائے، بلوچستان فورم آف انوائرمنٹل جرنلسٹ

ہفتہ 5 جون 2021 23:48

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2021ء) بلوچستان فورم آف انوائرمنٹل جرنلسٹ کے زیر اہتمام عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر پریس کلب میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں صحافیوں اور مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صحافیوں سردار غلام سرور شیرانی عبدالصمد مندوخیل صادق مندوخیل رفیق خان مندوخیل نیئر ندیم مولوی مولاداد کاکڑ شاہ باران مندوخیل شاہ باران کاکڑ اور دیگر نے کہا کہ دنیا میں ہر سال5 جون کو عالمی یوم ماحولیات کے طور پر منایا جاتا ہے پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جن کو ماحولیاتی تبدیلی کے شدید خطرات کا سامنا ہیں5 جون کو تحفظ ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر ہمیں عہد کرنی چائیے کہ ماحولیات کی تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائینگے انہوں نے کہا کہ اب اگر گلوبل وارمنگ کو سنجیدہ نہ لیا گیا تو پھر وقت نہیں ملے گا ماحولیات کی بہتری اور آنے والی نسلوں کی تحفظ کے لئے ضروری ہے کہ ماحول کی تحفظ کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ دنیا نے ماحولیاتی تبدیلی پر بہت کام کر لیا ہے ہمیں بھی کام کرنے کی ضرورت ہے اس لئے ہر شخص شجر کاری مہم کے دوران پودے لگا کر آبیاری کو یقینی بنائے انہوں نے کہا کہ ژوب میں زیتون چلغوزہ اور پلوسہ کی بڑے پیمانے پر قدرتی جنگلات کی بے دریغ کٹائی کے باعث ان جنگلات کا تیزی سے صفایا ہو رہا ہے بلوچستان کا بڑا ضلع ہونے کے باوجود دیگر سہولیات کے ساتھ ژوب گیس کی سہولت سے محروم ہے جس کے باعث لکڑی کی بطور ایندھن استعمال سے جنگلات کا تیزی سے صفایا ہو رہا ہے مقررین نے کہا کہ مختلف ادوار میں ژوب کو گیس پلانٹ کی فراہمی کے ہونے والے اعلانات پر عملدرآمد نہ ہو سکا انہوں نے کہا کہ جنگلات کی حفاظت سب سے بڑھ کر ہے لوگ ایندھن کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے صرف خودرو درخت ککر کی استعمال کو یقینی بنا کر باقی ماندہ جنگلات اور ماحول کی تحفظ کو یقینی بناسکتے ہیں اس موقع پر پریس کلب میں پودا بھی لگایا گیا۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں