حکومت کی نااہلی اور منتخب نمائندوں کی عدم توجہی کے باعث کلی نشتری میرعلی خیل کے غریب عوام تعلیم صحت اور زندگی کے بنیادی سہولیات سے محروم

منگل 8 جون 2021 23:52

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2021ء) حکومت کی نااہلی اور منتخب نمائندوں کی عدم توجہی کے باعث کلی نشتری میرعلی خیل کے غریب عوام تعلیم صحت اور زندگی کے بنیادی سہولیات سے محروم ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کلی نشتری میرعلی خیل ژوب شہر سے دور 22 کلومیٹر پر واقع ہے منتخب نمائندوں سے مطالبات کے باوجود کلی میں پرائمری سکول تک نہیں بچے آس جدید دور میں تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہے تین سال بلوچستان حکومت کی مدتِ میں صوبائی پی ایس ڈی پی میں نہ ہی ترقیاتی اسکیمات اور نہ بچوں کو پرائمری سکول کی منظوری شامل کیا گیا ہے ترقیاتی منصوبوں میں چند علاقے مدنظر رکھا ہے جو باعث افسوس اور دکھ کا مقام ہے اگر بات ووٹ ڈالنے کی ہے تو کلی نشتری میرعلی خیل کے عوام نے متفقہ طور پر ایک پریس کانفرنس کے ذریعے صوبائی وزیر حاجی مٹھاخان کاکڑ کے ساتھ اتحاد کر کیووٹ دیا ہے لیکن موصوف نے تین سالوں میں نہ علاقے کا دورہ کیا اور نہ عوام کو درپیش مسائل معلوم کئے ہیں کلی نشتری میرعلی خیل کے سرکردہ ملک سلام مندوخیل حاجی رحمت خاں مندوخیل ویگر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کلی نشتری میرعلی خیل میں پرائمری سکول کی منظوری اور زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر گاؤں کے بچے سکول کی عدم منظوری کے خلاف اور زندگی کے بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ڑوب پریس کلب کے سامنے سخت ترین احتجاج اور احتجاجی مظاہرہ کر ینگے جس میں ژوب کے عوامی وسیاسی نوجوانان سے شرکت اور حمایت کی اپیل کرتے ہیں۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں