عوام سے درخواست ہے کوئی بھی مشکوک شخص نظر آتے ہی ہمیں مطلع کریں،عبد الحق بلوچ

انتظامیہ اور عوام نے مل کر شہر کو پر امن بنانا ہے امن و امان قائم رکھنے میں پولیس تمام دستیاب وسا ئل کو بروکار لا رہی ہے ، ایس پی ژوب

بدھ 9 جون 2021 17:57

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2021ء) ایکٹنگ ایس پی ڑوب/شیرانی عبدالحق بلوچ نے بتایا کہ ہمیں خفیہ اداروں سے اطلاع ملی ہے کہ دہشتگردوں نے ژوب ولایت کے نام سے شہر میں دہشت گردی پھیلانے کا ایک پروگرام تشکیل دیا ہے اس حوالے سے ایس پی آفس ژوب میں عبدالحق بلوچ کی زیر صدارت میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے ایک اجلاس منعقد ہوا۔

ایس پی ژوب/شیرانی عبدالحق نے احساس اداروں کی جانب سے ژوب میں ممکنہ طور پر دہشت گردانہ کارروائی کی رپورٹ ملنے پر عوامی سیاسی مذہبی و سماجی اور میڈیا نمائندگان سے دہشت گردی کی روک تھام کے حوالے سے رائے طلب کی۔شرکاء نے شہر میں گاڑیوں کے کالے شیشے صاف کرنے شہر کے مختلف چوکوں میں خفیہ کیمرے نصب کرنے تمام ہوٹلز اور ریسٹورنٹ میں باہر سے آنے والے مسافروں کی تفصیل پولیس تھانہ میں جمع کرنے اور خانہ بدوشوں کی جانچ پڑتال کرنے کی تجاویز پیش کیے۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی عبد الحق بلوچ نے کہا کہ انتظامیہ اور عوام نے مل کر شہر کو پر امن بنانا ہے امن و امان قائم رکھنے میں پولیس تمام دستیاب وسا ئل کو بروکار لا رہی ہے عوام سے درخواست ہے کہ کوئی بھی مشکوک شخص نظر آتے ہی ہمیں مطلع کریں۔ انجان لوگوں کو گھروں یا مسجدوں میں ٹھہرنے کے لیے مت چھوڑیں۔ علماء سے اپیل ہے کہ جمعے کی تقاریر میں عوام کو الرٹ رہنے کی آگاہی دیں۔

اجلاس میں خطیب ملٹری مسجد مولوی عبداللہ شاہ حریفال نوجوان ایکشن کمیٹی کے ممبران سید افضل شاہ ، ساجد حسین بنگش ، تاجر یونین کے رہنما ملک گل زمان ناصر سماجی شخصیات پروفیسر عبد الرحمن مندوخیل دولت مندوخیل عبدالرازاق شیرانی شراف الدین شیرانی اور میڈیا پرسن اخترگل مندوخیل محمد صادق مندوخیل اور زعفران خان بھی شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں