حکومت مولانانعمت اللہ مردانزی کے قتل میں ملوث ملزمان کوجلدازجلدگرفتارکرکے کیفرکردارتک پہنچائیں،مولاناعبدالحلیم شاہکار

افسوس کامقام ہے پاکستان علماء کامقتل گاہ بناہواہے،علماء کرام کے خون کاکوی پوچھنے والانہیں،ضلعی امیر جمعیت علماء اسلام نظریاتی

ہفتہ 18 جون 2022 16:55

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2022ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے ضلعی امیرمولاناعبدالحلیم شاہکار ضلعی جنرل سیکرٹری مولانامحمداکرم نیاز مولاناصدامحمد مولوی محمدخان ناصرمولوی نظرخان ولی جان منتظر اور ضلعی پریس سیکرٹری ولی خان غوریزی نے قلعہ عبداللہ میں جمعیت نظریاتی کے انتہای مخلص راہنما ممتازعالم دین مولانانعمت اللہ مردانزی کوبیدردی سے قتل کرنیکی شدیدالفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت اس دلخراش واقعہ میں ملوث ملزمان کوجلدازجلدگرفتارکرکے کیفرکردارتک پہنچائیں،اوران عناصرکوقانوں کے گرفت میں لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلایجائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ افسوس کامقام ہے پاکستان علماء کامقتل گاہ بناہواہے،علماء کرام کے خون کاکوی پوچھنے والانہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ اگرملوث ملزمان گرفتارنہ ہو ئے توجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے قائدین کے حکم پرکارکن سڑکوں پرنکل آئیں گے۔انہوں حکومت اورتمام اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ شہید مولوی نعمت اللہ مردانزی کیقاتلوں کوفی الفورگرفتارکرکے نشان عبرت بنایاجاے۔بصورت دیگران عناصر کی گرفتاری تک ہم چین سے نہیں بیٹھیںگے۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں