ژوب میں 900 زیرتعلیم بی ایس کے طالبات تعلیم سے محروم ہورہے ہیں

فوری طورپر طالبات کے کلاسسز کیلیے اقدامات نہیں آٹھائے تو طالبات کے ایک سمسٹرضائع ہوجائے گی

پیر 18 مارچ 2024 21:16

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2024ء) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ژوب میں 900 زیرتعلیم بی ایس کے طالبات تعلیم سے محروم ہورہے ہیں بلوچستان کے محکمہ تعلیم نے بی ایس کے طالبات کیلیے کنٹریکٹ پر لے گیے اساتذہ کو فارغ کردیا گیا اب گرلز ڈگری کالج ڑوب میں بی ایس کے طالبات کو پڑھنے والا کوئی نہیں ہے جس کی وجہ سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ژوب کے سینکڑوں طالبات تعلیم جیسی نعمت سے محروم ہورہے ہیں اگر فوری طورپر طالبات کے کلاسسز کیلیے اقدامات نہیں آٹھائے تو طالبات کے ایک سمسٹرضائع ہوجائے گی ذوب کے سماجی و عوامی حلقوں نے وزیراعلی' بلوچستان میرسرفراز بگٹی سے ہمدردانہ اپیل کرتے ہوئے کہاکہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ڑوب میں بی ایس کے زیر تعلیم سینکڑوں طالبات کو پڑھانے والے اساتذہ کو واپس بحال کرکے تاکہ بی ایس کے زیرتعلیم سینکڑوں طالبات تعلیم کے محرومی سے بچ جائے کیونکہ موجودہ دورمیں تعلیم کے بغیر کوئی ملک و قوم ترقی نہیں کرسکتی ہے اور ڑوب کے سینکڑوں طالبات پر رحم کری

متعلقہ عنوان :

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں