ڑوب نوجوان تیز رفتاری سے گریز کریں ٹریفک قوانین پر عمل کرے اسسٹنٹ کمشنر

منگل 19 مارچ 2024 22:48

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2024ء) اسسٹنٹ کمشنر ڑوب ظہیر احمد زہری نے ڈی آئی خان نیشنل ہائی وے بمقام سیلیازہ پر لیویز فورس کے ساتھ اسنیپ چیکنگ کی نگرانی کی تاکہ سڑک پر ون ویلنگ اور اوور سپیڈنگ کو روکا جا سکے۔

(جاری ہے)

موٹر سائیکل سواروں، کار ڈرائیوروں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور تیز رفتاری سے گریز کریں۔ اسنیپ چیکنگ، اور ہائی وے پر لیویز ناکے قائم کرنے کا مقصد رمضان المبارک میں حادثات اور دیگر ناخوشگوار واقعات کو روکنا ہے۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں