ٓژوب ۔پشین کے صدر کا تبادلہ منسوخ اور واسا ملازمین کو تنخواہیں ادا کی جائے ،شیخ پائندہ خان

بدھ 15 مئی 2024 20:55

×ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ژوب کے جنرل سیکرٹری شیخ پائندہ خان مندوخیل نے کہا ہے کہ حکومت ہمیں دھونس دھمکیوں سے نہ ڈرائے ضلع پشین کے صدر کا تبادلہ منسوخ نہ کیا گیا اور واسا کے ملازمین کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئی تو سخت اقدام اٹھائیں گے انھوں واسا کے غریب ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر اپنے تشویش کا اظہار کرتے کہا کہ غریب ملازمین میں سخت بے چینی پائی جاتی ھے اور وہ فاقوں پر مجبور ھیں اور در بدر پھر رھے ھیں انھوں نے ڈپٹی کمشنر پشین کی جانب سے ایپکا صدر محمد رسول وفا کے ناجائز تبادلہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ھوئے مطالبہ کیا کہ ان کا تبادلہ فوری منسوخ کیا جائے انھوں نے کہا کہ ایپکا ایک ملکںگیر تنظیم ھے جو اپنے ملازمین کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی اور اپنے ملازمین کے حقوق کے حصول کیلئے ہمہ وقت اپنی جدوجہد جاری رکھے گی انھوں کہا کہ مذکورہ دو مسائل کے حل کیلئے اقدامات نہ اٹھائے گئے تو سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ھونگے جس کی ذمہ داری حکومت پر ھو گے۔

متعلقہ عنوان :

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں