سیکورٹی فورسز کا ژوب میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

آپریشن کی قیادت کرنے والے پاک فوج کے میجر بابر خان جام شہادت نوش کر گئے

muhammad ali محمد علی منگل 14 مئی 2024 23:15

سیکورٹی فورسز کا ژوب میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
ژوب (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 مئی 2024ء ) سیکورٹی فورسز کا ژوب میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر نے بھی اپنی جان قربان کر دی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے ضلع ژوب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے موثر انداز میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا سراغ لگایا۔

(جاری ہے)

دوران آپریشن 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا۔ جبکہ آپریشن کی قیادت کرنے والے پاک فوج کے میجر بابر خان بھی جام شہادت نوش کر گئے۔ 33 سالہ شہید میجر بابر خان کا تعلق میانوالی سے ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر بابر خان نے دہشت گردوں کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے حوصلے مزید بڑھاتی ہیں۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں