ژوب ڈویژن کے ٹرائلز میں دوسرے صوبے کے کھلاڑیوں کو سلیکٹ کیا گیا ہے جو نامناسب ،لوکل کھلاڑیوں کا حق مارنے کے مترادف ہے،عبیداللہ مندوخیل

جمعہ 7 مئی 2021 15:45

ژوب ڈویژن کے ٹرائلز میں دوسرے صوبے کے کھلاڑیوں کو سلیکٹ کیا گیا ہے جو نامناسب ،لوکل کھلاڑیوں کا حق مارنے کے مترادف ہے،عبیداللہ مندوخیل
ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2021ء) ژوب کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر عبیداللہ مندوخیل نے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ مورخہ 3 اپریل 2021 کو ژوب ڈویژن کے ٹرائلز لورالائی میں منعقد ہوئے جس میں ژوب کے مختلف کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ مگر بدقسمی سے اس ٹرائل میں پشاور سے آئے ہوئے کھلاڑیوں نے بھی ژوب کے نام سے حصہ لیا جس پر اسی وقت ژوب کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اور لوکل پلیئرز نے احتجاج کیا لیکن سلیکٹرز کی جانب سے رسپانس نہیں دیا گیا۔

(جاری ہے)

آج جب ژوب کے کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا تو اسمیں پشاور کے کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا جو کہ لوکل کھلاڑیوں اور ژوب کے ساتھ زیادتی ہے اور ژوب کے کھلاڑیوں کو نظر انداز کر کے دوسرے صوبے کے کھلاڑیوں کو سلیکٹ کیا گیا ہے جو کہ انتہائی نامناسب اور لوکل کھلاڑیوں کا حق مارنے کے مترادف ہے۔ لہذا ہم پاکستان کرکٹ بورڈ بلوچستان صوبائی وزیر سپورٹس عبدالخالق ہزارہ اور دیگر آفیشلز سے درخواست کرتے ہیں کہ ان کھلاڑیوں کو سلیکٹ کرنے کا فیصلہ واپس لے اور سلیکشن میں شامل تمام عناصر کیخلاف ایکشن لیں بصورت دیگر ہم اپنے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے منتخب صدر کیساتھ مل کر احتجاج کرینگے۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں