حکومت لیویز فورس کو جدید اسلحہ سے لیس کرکے ان کی استعداد کار کو بہتر کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے،کیپٹن (ر) مہرالله بادینی

ڈپٹی کمشنر زیارت کا زیارت ہیڈ کوارٹر ،پراسپیکٹ پوائنٹ ،کوتل سڑی,خرواری بابا،گریڈ ناکہ،زندرہ،کواس ،کچھ زیارت کے لیویز تھانوں کا اچانک دورہ

اتوار 2 فروری 2020 21:30

زیارت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر زیارت کیپٹن (ر)مہر اللہ بادینی نے زیارت ہیڈ کوارٹر ،پراسپیکٹ پوائنٹ ،کوتل سڑی,خرواری بابا،گریڈ ناکہ،زندرہ،کواس ،کچھ زیارت کے لیویز تھانوں کا اچانک دورہ کیا دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے لیویز اہلکاروں کی حاضری چیک کی ۔اسسٹنٹ کمشنر زیارت اعجاز سرور بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنرمہر اللہ بادینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیویز فورس اپنے فرائض کو ایمانداری اورلگن سے ادا کریں اپنے فرائض میں غفلت کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی ہوگی ،حکومت لیویز فورس کو جدید اسلحہ سے لیس کرکے ان کی استعداد کار کو بہتر کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے ،لیوز فورس اپنی ذمہ داریوں کوسمجھتے ہوئے جرائم کے بیخ کنی میں کردارادا کریں ہم ان کی ہرفورم پر حوصلہ افزائی کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لیویز فورس ضلع زیارت کے داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کرے اور گاڑیوں کی چیکنگ مزیدسخت کریں۔انہوں نے تمام تھانوں کے انچارج کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جس لیویز تھانہ میں کوئی اہلکار ڈیوٹی سے غائب ہے ان کو فوری طور پر حاضر کیا جائے اور غیر حاضر اہلکاروں کی رپورٹ ان کو ارسال کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ زیارت ایک پر فضاء مقام ہے اور زیارت میں سیاحت کا مرکز ہے ،زیارت ایک پرامن اور خوبصورت ضلع ہے لیکن اس کے باوجود ضلع زیارت کو مزید پرامن علاقہ بنانے کے لیے لیوز فورس مزید ادا کرے۔

متعلقہ عنوان :

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں