ج*گزشتہ دنوں شدید بارش میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کئی گھر تباہ ہوئے

&کہ ان کو مصیبت کی گھڑی میں تنھا نہیں چھوڑیں گے اور ان کی دادرسی کریں گے، ڈپٹی کمشنر زیارت

منگل 2 اپریل 2024 23:15

y زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر زیارت محمود الرحمن نے کربی کچھ چوتیر تحصیل سنجاوی میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے تباہ ہونے والے گھروں کا دورہ کیاگزشتہ دنوں شدید بارش میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کئی گھر تباہ ہوئے تھے ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن نے لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین سے بات چیت کی متاثرین میں فرسٹ ایڈ امداد خیمے اور دیگر امدادی سامان تقسم کیا اور متاثرین کو یقین دلایا کہ ان کو مصیبت کی گھڑی میں تنھا نہیں چھوڑیں گے اور ان کی دادرسی کریں گے انہوں نے کہا کہ متاثرین کی مکمل بحالی ہماری اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں بھرپور کردار ادا کریں گے تاکہ ان کی مکمل بحالی جلد ممکن ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں