ملیریا جان لیوا مرض ،عوام میں عدم شعور و آگاہی نہ ہونے ،ملیریا کو سنجیدگی سے نہ لینے کے باعث دنیا میں لاکھوں لوگ موت کے نہ چڑھ گئے ،نظام دمڑ
جمعہ 26 اپریل 2024 23:13
(جاری ہے)
سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کے ضلعی کواڈنیٹر نظام دمڑ دیگر مقررین نے کہا کہ ملیریا خطرناک جان لیوا بیماری ہے عوام میں شعور و آگاہی ضروری ہے بی آر ایس پی مفت ٹیسٹ اور علاج معالجہ کررہی ہے عوام استفادہ حاصل کریں لوگوں کو آگاہی دینے میں تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ملیریا ایک خطرناک جان لیوا مرض ہے عوام میں عدم شعور و آگاہی نہ ہونے اور ملیریا کو سنجیدگی سے نہ لینے کے باعث دنیا میں لاکھوں لوگ موت کے منہ چڑھ گئے ہیں انہوں نے کہاکہ ملیریا گندے پانی پر مچھر کے بیٹھنے اور مادہ مچھر کے کاٹنے سے ہوتی ہے اس سلسلے میں انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک گزشتہ کئی سالوں سے ملیریا کنٹرول پروگرام پر کام کررہی ہے ملیریا کے مفت ٹیسٹ اور علاج معالجہ کیلئے ضلع بھر میں 60سے زیادہ پیسیلیٹی سینٹرز قائم کئے گئے ہیں جہاں مفت ٹیسٹ کرکے ملیریا کی تشخیص اور مثبت رپورٹ آنے پر مفت علاج کیا جارہا ہے۔ زیارت سنجاوی کے عوام یاد رکھیں ملیریا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر ضروری ہیں لوگ گھروں میں پانی اور دیگر اشیاء خوردونوش کو ڈھانپ کر رکھیں اور کھڑکیوں دروازوں پر جالیاں لگائیں کیونکہ ملیریا آپ اور آپ کے پیاروں کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتاہے انہوں نے کہاکہ عوام میں شعور بیداری کے لئے ہرمکتبہ فکر کے لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ خاص کر صحافیوں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سیاسی جماعتوں کو نظام خان دمڑ نے کہا کے زیارت سنجاوی میں ملیریا کی تشخیص وروک تھام کیلئے انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک پروگرام کے فوکل پرسنز دن رات خوش اسلوبی لگن سے کام کررہے ہیں ملیریا کی علامات جس میں سر درد تیز بخار وغیرہ وغیرہ کے علامات ظاہر ہوتے ہی قریبی پیسیلیٹی سینٹرز میں جاکر ٹیسٹ کروائیں مثبت آ نے پر پیلسیٹی سینٹرز سے مفت علاج و ادویات حاصل کریں۔متعلقہ عنوان :
زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ضلع زیارت کیڈسٹرکٹ کونسل کے ممبرز کا ترقیاتی فنڈ کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
لیاقت علی کاکڑنے ڈپٹی کمشنر زیارت کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کردی
۔منسٹری آف کلائیمیٹ چینج آئی ٹیم کے ممبرز کا ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیعی)زیارت سے موسمیات تبدیلی کے ..
ا*آج زیارت میں قائد اعظم لائیبریری زیارت کا دن 12بجے افتتاح ہوگا
پ*ججز صاحبان کا شاندار استقبال ، پولیس کے چاق چوبنددستے نے سلامی دی
ملیریا جان لیوا مرض ،عوام میں عدم شعور و آگاہی نہ ہونے ،ملیریا کو سنجیدگی سے نہ لینے کے باعث دنیا میں ..
Q زیارت،ملیریا کے حوالے سے واک کا اہتمام
ج*گزشتہ دنوں شدید بارش میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کئی گھر تباہ ہوئے
ج*اشیاء خورد نوش کا سر کاری نرخ نامہ کے ملا حظہ کیا ،ڈپٹی کمشنر زیارت
ں*ٹی بی کے عالمی دن کے حوالے ایم ایس ڈاکٹر عرفان الدین کی ہدایت پر ریلی کا انعقاد
ں*ٹی بی کے عالمی دن کے حوالے ایم ایس ڈاکٹر عرفان الدین کی ہدایت پر ریلی کا انعقاد
}ضلع زیارت میں تعلیم کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے ، حمود الرحمن
زیارت سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات