ں*ٹی بی کے عالمی دن کے حوالے ایم ایس ڈاکٹر عرفان الدین کی ہدایت پر ریلی کا انعقاد

اتوار 24 مارچ 2024 13:40

ا زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2024ء) ٹی بی کے عالمی دن کے حوالے ایم ایس ڈاکٹر عرفان الدین کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹی بی افسر نجیب اللہ کاکڑ کی قیادت میں زیارت میں ریلی نکالی گئی ریلی میں ایکسپرٹ آپریٹر محمد حنیف،سکرینر پرویز خان،ڈسٹرکٹ مینیجرای ایم ار ایف آرگنائزیشن خیال محمد، ڈسٹرکٹ نیوٹریشن افسر علی شان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء کو ڈسٹرکٹ ٹی بی افسر ڈاکٹرنجیب اللہ کاکڑ نے ٹی بی کی علامات، تشخیص،علاج اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں بتایا اور کہا کہ ریلی کامقصد ٹی بی جیسے مرض سے متعلق معلومات فراہم کرنا ہے اور لوگوں میں شعور و آگاہی دینا ہیاور اس مرض پر قابوپانا ہے ٹی بی ایک بیکٹیریا انفیکشن مرض ہے جو انسان کے پھیپھڑوں کو متاثر کرتا ہے اور ساتھ ہی یہ مرض جسم کے دوسرے اعضاء جیسا کہ گردوں ریڑھ کی ہڈی اور دماغ پر بھی اثر انداز ہوسکتا ہیں جبکہ ٹی بی کے مریضوں کے علامات میں کھانسی سانس لینے میں دشواری بہت زیادہ پسینہ اور تھکاوٹ شامل ہیں اور ساتھ ہی کھانسی کے ساتھ ساتھ کبھی کبھی خون کا آجانا بھوک میں کمی انا اور تین ہفتوں سے زیادہ آنے والے کھانسی یا بلغم آنا اس مرض کی نشانی ہیں اس کے تدارک کے لیے ضروری ہے کہ ٹی بی کے مرض میں مبتلا مریض فوری طور پر معتلقہ ہیلتھ یا ٹی بی سینٹر جاکر ڈاکٹرز سے ضرور چیک اپ کرائیں اور ساتھ ہی ڈاکٹرز کے نسخے اور ہدایات کے مطابق ادویات استعمال کرے تاکہ اس مرض پر جلد قابو پایا سکیں۔

متعلقہ عنوان :

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں