Vanes Vala Ki Haseena Maryam Kalla Rate

Vanes Vala  Ki Haseena Maryam Kalla Rate

وینز ویلا کی حسینہ مریم کلا ریٹ

مس ارتھ کے اب وینز ویلا کی حسینہ مریم کلاریٹ ویلاز کو گارشیا مس انٹر نیشنل بن گئیں۔حال ہی میں رنگوں اور خوشبوؤں سے بھرا مس انٹر نیشنل 2018ء کے مقابلہ حُسن کا فائنل جاپان کے شہر ٹوکیو میں منعقد ہوا جس میں

بدھ 26 دسمبر 2018

غلام زہرا
مس ارتھ کے اب وینز ویلا کی حسینہ مریم کلاریٹ ویلاز کو گارشیا مس انٹر نیشنل بن گئیں۔حال ہی میں رنگوں اور خوشبوؤں سے بھرا مس انٹر نیشنل 2018ء کے مقابلہ حُسن کا فائنل جاپان کے شہر ٹوکیو میں منعقد ہوا جس میں فلپائن ،وینز ویلا ،کولمبیا ،جنوبی افریقا اور رومانیہ سمیت 8ممالک کی خوبصورت اور جازب نظر ماڈلز وحسیناؤں نے شرکت کی ۔

۔خوبروخواتین کے اس جھرمٹ میں وینز ویلا کی ماڈل ستارہ بن کے اُبھری اور سب پر اپنی خوبصورتی کا سحرا س حدتک طاری کر دیا کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔
رنگوں سے سجی تقریب میں وینز ویلا کی حسینہ ’مریم کلاریٹ ویلازو کو ‘کے سر پر تاج سجایا گیا۔ نو منتخب مس انٹر نیشنل کو انڈو نیشیا کی سابق مس انٹر نیشنل نے تاج پہنا یا جب کہ جنوبی افریقا کی حسینہ دوسرے اور رومانیہ کی حسینہ تیسرے نمبر پر رہیں ۔

(جاری ہے)

ٹوکیو میں مس انٹر نیشنل مقابلوں کا انعقاد 1960ء سے باقاعدگی سے ہورہا ہے ۔
مریم کلاریٹ ویلاز کو گار شیا وینز ویلا کی ماڈل ہیں انہوں نے مس وینز ویلا انٹر نیشنل 2017ء کا ٹائٹل جیتا تھا اور اب وینز ویلا کی نائندگی کرتے ہوئے مس انٹر نیشنل 2018ء کا خطاب بھی اپنے نام کر لیا ہے ۔
اس سے قبل بھی وینز ویلا کی 7حسینائیں ’مس انٹر نیشنل ‘منتخب ہو چکی ہیں ،اس طرح وینز ویلا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ،جس کی حسیناؤں نے اب تک سب سے زیادہ مس انٹر نیشنل کے اعزازات اپنے نام کیے ہیں ۔
مس انٹر نیشنل کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد مریم کلاریٹ ویلز ا کو گار شیا عالمی سطح پر ثقافت ،فیشن اور پیار ومحبت کی تشہیر کی ذمہ داریاں نبھائیں گی ،جس کیلئے مس انٹر نیشنل کا انعقاد کرنے والے تنظیم انہیں فنڈز مہیا کرے گی۔وینز ویلا کی آبادی فقط تین کروڑ 20لاکھ ہے اور وہ اس کا شمار دنیا کے اُن ممالک میں ہوتا ہے جہاں مہنگائی عروج پر ہے ۔
یہ بین الاقوامی سطح پر ہونے والے مقابلہ حُسن میں حصہ لینے والے کامیاب ممالک میں شامل ہے ۔یوں حُسن کے قافلوں کی دنیا میں وینز ویلا کو ملکہ کا درجہ حاصل ہے ۔گزشتہ 6عالمی حسیناؤں میں سے 3کا تعلق وینز ویلا سے تھا ۔نوجوان خواتین کو عالمی حسیناؤں کی صف میں کھڑا کرنے کی پوری صنعت وینز ویلا میں واقع ہے ۔
ڈونلڈٹرمپ کی جانب سے کیا جانے والا یہ اعلان کہ مس یونیورس کا اگلا مقابلہ میامی میں ہوگا ،جوکہ امریکہ میں وینز ویلا کی آبادی کا گڑھ سمجھا جاتا ہے،حسیناؤں کے لشکر میں سیاست کی نئی لہر پیدا کر سکتا ہے ۔
فلوریڈامیں مقیم وینز ویلا کے لوگوں کی اکثریت ،وینز ویلا کی حکومت کی شدید مخالف ہے ۔ماضی میں ،حالیہ مس وینز ویلا مِگ بیلس کیس ٹیلا ٹوز کو وینز ویلا کے حزب مخالف نے اس کے حکومت مخالف نظریات کے سبب ہی منتخب کیا تھا۔
وینز ویلا میں لڑکیوں کو کیسے خوبصورت بنایا جاتا ہے
دنیا کے متعدد ممالک کی خواتین مس ورلڈ بننے کے خواب دیکھتی ہیں لیکن جنوبی امریکی کے ملک وینز ویلا میں یہ شو ق جنون کی حدوں سے بھی گزر چکا ہے اور والدین اپنی چار سالہ بیٹیوں کو ہی مستقبل میں مس ورلڈ بنانے کے لیے ان کی سخت تربیت اور آزمائشیں شروع کردیتے ہیں۔
لڑکیوں کو خوبصورت سے خوبصورت بنانے کی مسلسل جدوجہد کا نتیجہ یہ ہے کہ اب تک 6مس ورلڈ،7مس یونیورس،6مس انٹر نیشنل اور 2مس ارتھ کے خطابات اس ملک نے جیتے ہیں ۔
لڑکیوں کو خوبصورتی کے عالمی مقابلوں کی فاتح بنانے کے لیے ان کے ساتھ غیر انسانی حد تک ناقابل یقین سلوک کیا جاتا ہے ۔یہاں لوگ چار سال کی بچیوں کو بیوٹی سکولوں میں داخل کر وادیتے ہیں جہاں انہیں مخصوص خوراک دی جاتی اور ورزشیں کروائی جاتی ہیں ۔

15 یا16سال کی عمر میں ایک آپریشن کے ذریعے آنتوں کا کچھ حصہ کاٹ کر نکال دیا جاتا ہے تا کہ خوراک پوری طرح جسم میں ہضم ہوئے بغیر باہر نکل جائے اور وزن میں اضافہ نہ ہو ،اسی طرح ایک اورظالمانہ آپریشن کے ذریعے لڑکیوں کی زبان پر اسفنج نما مادہ سلائی کردیا جاتا ہے تا کہ یہ ٹھوس اشیا نہ کھا سکیں ،اس قدر بے رحمانہ مراحل سے گزر نے کے بعد ہزاروں لاکھوں لڑکیاں مقابلہ کرتی ہیں لیکن ان میں سے ایک کو ہی ملکہ کا اعزاز ملتا ہے ۔

مس گرینڈانٹر نیشنل مقابلے کی فاتح پیر ا گوائے کی حسینہ خوشی کے مارے بیہوش
گزشتہ دنوں میا نمار میں منعقد ہ سالانہ مس گرینڈ انٹر نیشنل 2018ء کے مقابلے میں ٹائٹل جیتنے والی پیرا گوائے کی حسینہ خوشی کے مارے اسٹیج پر ہی بے ہوش ہو گئیں ،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔مس گرینڈانٹر نیشنل مقابلے میں مختلف ممالک سے حسیناؤں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا جس میں انڈونیشیا کی پروکو نے تیسرے نمبر پر اپنی جگہ بنائی۔

بعدازاں مقابلہ انڈیا کی مینا ئشی چوہدری اور پیرا گوائے کی کلارا سوسا کے درمیان ہوا ۔اس سے قبل کہ پیرا گوائے کی کلار اسوسا کا مس گرینڈ انٹر نیشنل مقابلے کی فاتح کے طور پر اعلان کیا جاتا ،وہ مِس انڈیا کا دوسرے نمبر پر آنے کا سُن کر ہی خوشی سے بیہوش ہو گئیں ۔تقریب میں جب میزبان نے پیرا گوائے کی حسینہ سے ٹائٹل پر کامیابی کابتانے سے پہلے ان کے تاثرات پوچھے تو ماڈل کلا را سوسا کا کہنا تھا کہ وہ آخری اعلان کے لیے بہت پُر جوش ہیں اور ان کو لگ رہا ہے تقریبا میں ایک ڈاکٹر کو بلانا پڑے گا کیونکہ ایسا لگ رہا جیسے مجھے ابھی دل کا دورہ پڑجائے گا۔
تقریب کے آخری لمحات میں پیرا گوائے کی حسینہ کے اس مختصر انٹر ویو کے بعد جب میزبان کی جانب سے کلاراسوسا کا نام ’مس گریندانٹر نیشنل 2018‘کے لیے پکارا گیا تو وہ اپنے آپ کو سنبھال نہ سکیں او ر بے ہوش ہو گئی۔
کلا را سوسا کی بے ہوشی کے باعث تقریب میں کچھ وقت کے لیے ہلچل مچ گئی لیکن تھوڑی دیر بعد حسینہ کے ہو ش میں آتے ہی سب کچھ معمول پر آگیا اور کلارا سوسانے ہاتھ ہلا کر خوشی اور نم آنکھوں کے ساتھ ’مس گرینڈانٹر نیشنل 2018‘کا تاج اپنے سر پر پہنا۔

Browse More Articles of Other