Shakira Lahore Ay Gi

Shakira Lahore Ay Gi

گلو کارہ شکیرا اپنے ہوش ربا رقص سے گرما نے لاہور آئیں گی؟

پا کستان آنے کی ذمّہ داری اَہم شخص کو سونپ دی گئی چھوٹے قد کی بڑی فنکارہ کے12البمز مارکیٹ میں آچکے ہیں

پیر 21 جنوری 2019

 فوزیہ طارق بٹ
کولمبین گلوکارہ شکیرا کاڈنکا پوری دنیا میں بجتا ہے ۔انہیں چھوٹے قد کی بڑ ی فنکارہ کہا جائے تو بیجا نہ ہوگا۔دنیا بھر کی طرح ان کے پاکستان میں بھی لاکھوں پر ستار ہیں جو انہیں اپنے ہاں براہ راست فن کا مظاہرہ کرتے دیکھنا چاہتے ہیں ۔صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات فیض الحسن چوہان بھی شکیرا کے پر ستاروں میں شامل ہیں ۔

گزشتہ دنوں صحافیوں کے ساتھ میڈیا ٹاک میں فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ وہ عنقریب پاکستان میں انٹر نیشنل معیار کی ایک گلوکارہ بلوانے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔غالب امکان یہ ہے کہ کولمبین پوپ گلوکارہ شکیرا پاکستان آکر اپنے پر ستاروں کے سامنے براہ راست فن کا مظاہرہ کریں گی۔یہاں شکیرا کے حوالے سے پر ستاروں کیلئے دلچسپ معلومات فراہم کی جارہی ہیں ۔

(جاری ہے)


پوپ گلوکارہ کا اصلی نام شکیرا ازیبل مبارک ریپولی ہے جبکہ شکیرا ان کا شوبز نام ہے ۔ان کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ انسان دوست فنکارہ ہیں ۔گلوکاری کے ساتھ ساتھ گیت نگاری ،رقص،بزنس ویمن اور انسانی بھلائی کے کاموں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔نوے کی دہائی میں پوپ گلوکاری میں قدم رکھا۔
ان کا پہلا سٹوڈیوالبم”مچیا اور پلگیرو“کاروباری اعتبار سے ناکام تھا۔

ان کی اصلی شہرت کا آغاز لاطینی البم”پائیز ڈسکالزوس “اور چوتھے البم سے ہوا۔کولمبیا سے ہالی وڈ امریکہ کا سفر بڑی کامیابی سے طے کیا۔ان کا پانچویں البم ”لانڈری سروس‘2001ء میں ریلیز ہوا۔اس کا سنگل گانا”وین ایور،وین ایور“2002ء کا مقبول ترین گانا بن گیا۔چھٹے اور ساتویں البم کی کامیابی نے ان کے قد کاٹھ میں مزید اضافہ کیا۔آٹھویں اور نویں البم نے بھی زبردست عوامی پذیرائی حاصل کی۔

فٹ بال ورلڈ کپ2010ء کا آفیشنل گانا”واکا واکا“نے انہیں کامیابی کی بلندیوں پر پہنچادیا۔یہ فٹ بال ورلڈ کپ کی تاریخ کا آل ٹائم فروخت کا ریکارڈ قائم کرنے والا گانا بن گیا۔
اسے لگ بھگ 10ملین مرتبہ ڈاؤن لوڈکیا گیا جبکہ دو ملین ناظرین نے اسے دیکھا۔2000ء کے
20ٹاپ ہٹ گانوں میں چار شکیرا کے گانے تھے ۔امریکن ورژن آف”دی وائس “کے2013ء اور
2014ء کے چوتھے اور چھٹے سیزن کی کوچ تھیں ۔
ان کا دسواں البم ”شکیرا“ذاتی نام پر بنایا گیا۔
11واں البم”ال ڈوراڈو“بھی کاروباری اعتبار سے کامیاب البم تھا۔
شکیرا کے کیر ےئر پر نگاہ ڈالی جائے تو اب تک بے شمار ایوارڈزان کے کریڈٹ پر ہیں ۔کولمبین گلوکارہ کی شہرت اور مقبولیت پر امریکی اور مغربی گلوکارائیں رشک کرتی ہیں ۔تین گریمی ایوارڈز،13لیٹن گریمی ایوارڈز ،پانچ ایم ٹی وی وڈیو میوزک ایوارڈز ،سات بل بورڈ ز میوزک ایوارڈز ،39بل بورڈلیٹن میوزک ایوارڈز اور گولڈن گلوب ایوارڈ کی نامزدگی حاصل کی ۔

ہالی وڈ”واک آف فیم “میں بھی جگہ پا چکی ہیں ۔ان کے اب تک 140ملین البم فروخت ہو چکے ہیں ،صرف امریکہ میں 33.7ملین فروخت کا ریکارڈ قائم کیا۔ذاتی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چیرٹی کا کام بھی کیا۔سابق صدر باراک اوبامہ نے انہیں 2011ء میں صدارتی ایجوکیشن ایڈوائزری کونسل برائے ہسپانیہ کی رکن نامزدکیا جو چار اراکین پر مشتمل تھا2012ء ٹائم نے انہیں دنیا کی 100بااثر ترین شخصیات میں شامل کیا جبکہ فوربز نے انہیں دنیا کی 100طاقتور شخصیات میں شامل کیا۔
فارچون نے اپنی 2017ء فہرست میں دنیا کے عظیم رہنماؤں کی فہرست میں 27ویں پوزیشن پر فائز کیا۔
پوپ گلوکارہ شکیرا 1977ء کو لمبیا میں پیدا ہوئیں ۔وہ ولیم مبارک اور نادیہ روپولی کی اکلوتی اولاد ہیں۔
ان کے نانا لبنان سے نیویارک آئے ۔ان کی پرورش عیسائیت کے زیراثر ہوئی۔پہلی نظم چار سال کی عمر میں لکھی ۔وہ کم عمری میں اپنے والد کو ٹائپ رائٹر پر شارٹ سٹوری لکھتے دیکھتیں ۔
تب اپنے والد سے کرسمس گفٹ کیلئے ٹائپ رائٹر مانگا۔شکیرا کا پہلا البم ”ماجیا“سونی میوزک کو لمبیا نے 1990ء میں ریلیز کیا جب وہ تیرہ سال کی تھیں ۔یہ البم کو لمبیا میں پذیرائی حاصل نہ کر سکا اور اس کی محض 12سوکا پیاں فروخت ہوئیں ۔چلی میں ہونے والے وافیاڈیل مار انٹر نیشنل سانگ فیسٹیول میں بھی گایا۔
شکیرا کا کہنا ہے کہ ان کا میوزک مختلف عناصر کا فیوژن ہے۔
وہ اور نٹیل اور انڈین میوزک سے خاصی متاثر دکھائی دیتی ہیں ۔آل ٹائم سب سے زیادہ البم فروخت کا ریکارڈ قائم کر نے والی کو لمبین گلوکارہ کا درجہ حاصل کیا۔یا ہو کے مطابق ان کا سنگل ”ہپس ڈؤنٹ لائی“پچھلی دہائی کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا سنگل البم ہے ۔
یہ امریکی ریڈیو پر ایک ہفتے کے دوران 9637مرتبہ آن ائر ہوا۔شکیرا بل بورڈ چارٹ کی تاریخ کی پہلی آرٹسٹ ہیں جنہوں نے ٹاپ 40مین سٹر مین اور لیٹن چارٹ پر ایک ہی ہفتے کے دوران نمبر ون پوزیشن حاصل کی ۔
وہ واحد ساؤتھ امریکن آرٹسٹ ہیں جنہوں نے امریکی بل بورڈ ہاٹ 100پر نمبر ون پوزیشن حاصل کی۔ہالی وڈ واک آف فیم میں جگہ پانیوالی 6270ویں فنکارہ ہیں ۔
شکیراہمہ جہت صلاحیتوں کی فنکارہ ہیں ۔کئی کاروبار اور انڈسٹر یز سے منسلک ہیں ۔بیوٹی لائن ”ایس بائی شکیرا“کا آغاز کیا۔ذاتی نام سے پر فیوم بھی متعارف کر ا چکی ہیں ۔14اگست 2015ء کو شکراڈزنی انیمٹڈ مووی ”ذوٹوپیا“میں کا م کرنے کا اعلان کیا اور ”گذیلا“کردار کو پس پردہ اپنی آواز دی ۔
اس فلم نے گلوبل سطح پر ایک بلین ڈالر کاروبار کیا۔امریکن فلم انسٹی ٹیوٹ نے اسے 2016ء کی ٹاپ ٹین فلموں میں شامل کیا۔
شکیرا نے ”پائیز ڈسکلزون “فاؤنڈیشن 1997ء میں قائم کی جو غریب کو لمبین طالب علموں کیلئے چیرٹی جمع کرتی ہے ۔یونیسیف خیر سگالی سفیر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دینے کا اعزاز حاصل کیا۔انہیں یہ اعزاز یواین کی منعقدہ ایک تقریب کے دوران پائیز ڈسیکالزوس فاؤنڈیشن تخلیق کرنے پر دیا گیا۔

شکیرا کی ذاتی زندگی پر نگاہ ڈالی جائے 2009ء میں ان کے ارجنٹا ئنی وکیل انٹونیوڈی لارواسے دوستی ہوئی۔2009ء ایک انٹر ویو کے دوران شکیرا نے اعتراف کیا کہ وہ شادی کئے بغیر ایک جوڑی کی حیثیت سے اکٹھے رہتے ہیں ۔
اگست 2010ء میں 11سالہ دوستی کے بعد دونوں نے اپنے راستے جدا کرلئے ۔انٹونیو نے ان پر 100ملین ڈالر کا مقدمہ بھی دائر کردیا جسے لاس اینجلس عدالت نے خارج کردیا ۔2011ء میں شکیرا کے سپینش فٹ بالر گبرڈپکیو کے ساتھ دوستی کے چرچے ہوئے جو اس سے دس سال چھوٹے ہیں ۔شکیرا
2013ء میں پکیو کے پہلے بیٹے ملن کی ماں بنیں جبکہ2015میں اس کے دوسرے بیٹے ساشا پکیو مبارک کی پیدائش ہوئی۔اب تک شکیرا کے 12البم مارکیٹ میں آچکے ہیں جبکہ6ورلڈٹور بھی کر چکی ہیں جس سے ریکارڈ آمدنی حاصل ہوئی۔

Browse More Articles of Hollywood