سعدیہ خان سکی چیمپیئن شپ، آمنہ ولی کی گولڈ میڈل حاصل کرکے پہلی پوزیشن

ہفتہ 26 جنوری 2013 21:01

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔26جنوری۔2013ء) پاکستان سکی فیڈریشن کے تعاون سے نلتر میں منعقدہ سعدیہ خان سکی چیمپیئن شپ 2013ء کے اختتامی روز سکی کے مختلف مقابلے ہوئے ۔ سلالم کے مقابلے میں آمنہ ولی نے گولڈ میڈل حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔افراح ولی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلور میڈل لیکر دوسری پوزیشن جبکہ فاطمہ سہیل نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

گرلز انڈر 16 مقابلے میں زینت سہیل نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن ‘نیلم نے دوسری پوزیشن اور عمامہ نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی ۔چلڈرن سلالم انڈر 12 کے مقابلوں میں جمیل نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔جی بی ٹیم کے سلمان نے دوسری پوزیشن اور فضل ودود نے براؤن میڈل حاصل کیا ۔

(جاری ہے)

سلالم خواتین کے مقابلوں میں آمنہ ولی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کرکے پہلی پوزیشن ‘فاطمہ سہیل نے سلور میڈل اور نادیہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

گرلز انڈر 16 جوائنٹ سلالم کے مقابلوں میں عمامہ ولی نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ جوائنٹ سلالم بوائز کے مقابلوں میں جی بی ٹیم کے سلمان نے پہلی پوزیشن ‘جمیل نے دوسری پوزیشن اور فضل ودود نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔واضح رہے کہ سعدیہ خان سکی چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب (کل )اتوار کو منعقد ہوگی۔
وقت اشاعت : 26/01/2013 - 21:01:09