دی مارش کپ کے چیمپئن کا فیصلہ 25فروری کو سڈنی میں شیڈول فائنل میچ میں ہوگا

جمعرات 22 فروری 2024 12:55

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2024ء) ویسٹرن آسٹریلیا اور نیو سائوتھ ویلز کی ٹیموں کے درمیان دی مارش کپ کا فائنل میچ 25فروری کو سڈنی اولمپک پارک،سڈنی میں کھیلا جائے گا۔دی مارش کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا 55 واں ایڈیشن اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا۔

(جاری ہے)

نیو سائوتھ ویلز کی ٹیم لیگ میچز مکمل ہونے کے بعد دی مارش کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پوائنٹس ٹیبل پر سب سے زیادہ 22 پوائنٹس اور ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم 21 پوائنٹس ہونے پر فائنل میں پہنچ گئیں۔

دی مارش کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پوائنٹس ٹیبل پر وکٹوریہ کی ٹیم کے بھی 21 پوائنٹس تھے تاہم وہ نیٹ رن ریٹ کم ہونے کی بنیاد پر فائنل کے لئے کوالیفائی نہ کر سکی۔ ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم کو ثام وائٹ مین لیڈ کریں گے جبکہ نیوسائوتھ ویلز کی ٹیم موائسزہنریکس کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے فائنل میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اس لئے فائنل میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔
وقت اشاعت : 22/02/2024 - 12:55:21

متعلقہ عنوان :