ہسپانوی فٹ بالر جوش اگناسیو پیلی ٹریو نے اسلام قبول کرلیا

32 سالہ پیلیٹریو اپنے 11 سال سے دوست سابق کویتی فٹ بالر فیصل بوریسلی سے اسلام کے متعلق سیکھنے کے بعد مسلمان ہوئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 27 فروری 2024 11:45

ہسپانوی فٹ بالر جوش اگناسیو پیلی ٹریو نے اسلام قبول کرلیا
بارسلونا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 فروری 2024ء ) ہسپانوی فٹ بالر جوش اگناسیو پیلی ٹریو نے اسلام قبول کرلیا ہے، دنیا بھر کے متعدد فٹ بال اسٹارز دائرہ اسلام میں داخل ہوچکے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق جرمن ڈیفینڈر رابرٹ باؤر، ہالینڈ سٹار کلیرنس سیڈورف ، بارسلونا کلب اسٹار ایرک ابیڈل بھی مسلمان ہوچکے، گھانا کے اسٹار تھامس پارٹی، فرانسیسی فٹ بالر فرینک ریبیری، مالی کے فریڈ ریڈ کانوٹ، مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹار پال پوگبا بھی اسلام قبول کرچکے ۔

فرانسیسی نکولس انیلکا، ٹوگو کے سابق کپتان ایمانوئل ایڈیبائر نے بھی اسلام قبول کیا۔ ترک خبررساں ادارے نے ہسپانوی میڈیا آؤٹ لیٹ مارکا کے حوالے سے لکھا کہ 32 سالہ پیلیٹریو اپنے 11 سال سے دوست سابق کویتی فٹ بالر فیصل بوریسلی سے اسلام کے متعلق سیکھنے کے بعد مسلمان ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ مسلمان ہونے پربہت خوش اور طاقتور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام کے دائرے میں شامل ہوناان کی زندگی کا بہترین لمحہ تھا، اور اس کے لیے وہ بوریسلی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

پیلی ٹریو نے کہا کہ جب اس نے بوریسلی کے گھر رات کا کھانا کھایا تو اس کی والدہ نے پیلیٹریو کو ایک کیک پیش کیا جس پراسلام میں خوش آمدید لکھا ہوا تھا۔ شمال مغربی اسپین میں پیدا ہو نے والے پیلیٹریو نے 2021ء میں فٹ بال سے ریٹائرمنٹ لے لی۔
وقت اشاعت : 27/02/2024 - 11:45:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :