ینگ سٹارکلب کی ٹیم محمد شاہ اینڈ محمد اسلم میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

منگل 27 فروری 2024 16:02

ینگ سٹارکلب کی ٹیم محمد شاہ اینڈ محمد اسلم میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کے  کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2024ء) محمد شاہ اینڈ محمد اسلم میموریل فٹبال ٹورنامنٹ میں ینگ سٹار کلب نے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ میونسپل سٹیڈیم، راولپنڈی میں جاری ٹورنامنٹ کا پری کوارٹر فائنل میچ ینگ سٹار کلب اور زمیندار کلب کے مابین کھیلا گیا جس میں ینگ سٹار کلب نے زمیندار کلب کو صفر کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

(جاری ہے)

وقفے تک ینگ سٹار کلب کو 0-1 گول کی برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں ینگ سٹار کلب کے کھلاڑیوں نے مزید 2 گول کرکے مقابلہ 0-3 سے جیت لیا۔ ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین اشتیاق احمد راجہ نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو 4 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں ینگ سٹار کلب، وانڈرز کلب، زمیندار کلب اور مسلم کلب، گروپ میں الحمراء کلب، نشتر کلب،ینگ مین اور یو ایس جی سی کلب، گروپ سی میں ینگ مسلم، دھمیال کلب،المسلم کلب اور الفلاح کلب جبکہ گروپ ڈی میں گلیکٹیکسو کلب،چکلالہ کلب، پاک شاہین اورلجپال کلب کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ہر گروپ سے ایک، ایک ٹیم سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرے گی۔
وقت اشاعت : 27/02/2024 - 16:02:38

متعلقہ عنوان :