لندن،انگلش پریمیئرلیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، لیگ میں (کل)منگل کو مزید 5 میچوں کا فیصلہ ہوگا

منگل 2 اپریل 2024 21:42

لندن،انگلش پریمیئرلیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، لیگ میں (کل)منگل کو مزید 5 میچوں کا فیصلہ ہوگا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2024) انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے، ای پی ایل میں (کل) منگل کو مزید5میچوں کا فیصلہ ہوگا۔پہلا میچ نوٹنگھم فاریسٹ اور فلہم کی ٹیموں کے درمیان دی سٹی گرائونڈ نوٹنگھم شائر میں کھیلا جائے گا،دوسرے میچ میں نیو کیسل یونائیٹڈ اور ایورٹن کی ٹیمیں سینٹ جیمز پارک،نیو کیسل میں آمنے سامنے ہوں گی، تیسرا میچ بورن مائوتھ اور کرسٹل پیلس کی ٹیموں کے درمیان وائٹلٹی سٹیڈیم بورن مائوتھ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

چوتھا میچ برنلے اور وولور ہیمپٹن کی ٹیموں کے درمیان ٹرف مور، برنلے میں کھیلا جائے گاجبکہ 3اپریل کو پانچویں اور ا?خری میچ میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیمیں لندن سٹیدیم ،لندن میں پنجہ آزمائی کریں گی۔یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہے۔لیور پول کی ٹیم سب سے زیادہ 67 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر موجود ہے،ا?رسنل کی ٹیم 65 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم 64 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
وقت اشاعت : 02/04/2024 - 21:42:05