نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 3 سینئر قومی کرکٹرز کی عدم شرکت کا امکان

ہوم سیریز کی وجہ سے 18 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیے جانے کی تجویز، حتمی اسکواڈ کا اعلان 1 سے 2 روز میں کیے جانے کی امید

muhammad ali محمد علی منگل 2 اپریل 2024 22:43

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 3 سینئر قومی کرکٹرز کی عدم شرکت کا امکان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 اپریل 2024ء ) نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 3 سینئر قومی کرکٹرز کی عدم شرکت کا امکان، ہوم سیریز کی وجہ سے 18 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیے جانے کی تجویز۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے قومی کرکٹ سکواڈ کا اعلان اگلے ایک دو روز میں کیے جانے کا امکان ہے۔ مقامی اخبار ’’جنگ نیوز‘‘ کے مطابق کاکول میں ناموں کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورتی عمل وائٹ بال کپتان بابر اعظم اور قومی سلیکٹرز کے درمیان جاری ہے۔

اس حوالے سے گزشتہ روز چیئرمین محسن نقوی سے بھی کپتان اور سلیکٹرز کی ملاقات ہوئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوم سیریز کی وجہ سے 18 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیے جانے کی تجویز ہے، فاسٹ بولر حارث رؤف مکمل فٹ نہ ہو سکے لیکن وہ ری ہیب جاری رکھیں گے، حارث رؤف پی ایس ایل کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

جب کہ فخر زمان کے ہاتھ کی انجری کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

دیگر زیرِ غور کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، افتخار احمد، اعظم خان، شاداب خان، اسامہ میر، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، عماد وسیم، محمد عامر، زمان خان، عثمان خان، وسیم جونیئر، عرفان نیازی اور عباس آفریدی شامل ہیں۔ تاہم شاہین شاہ آفریدی کو بھی کیویز کیخلاف سیریز میں آرام دیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔                                                                                                                                                      
وقت اشاعت : 02/04/2024 - 22:43:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :