انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری آج واحد میچ میں چیلسی اور ایورٹن کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی

پیر 15 اپریل 2024 22:58

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔ ای پی ایل میں ( کل) منگل کومزید ایک میچ کا فیصلہ ہوگا۔ میچ چیلسی اور ایورٹن کی ٹیموں کے درمیان سٹامفورڈ برج، لندن میں کھیلا جائے۔

(جاری ہے)

چیلسی کی ٹیم 30 میچز کھیل چکی ہے جن میں اس کو 12 میں فتح اور 10 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، چیلسی کی ٹیم 44 پوائنٹس کے ساتھ ای پی ایل ٹیبل پر نویں نمبر پر ہے جبکہ ایورٹن کی ٹیم 33 میچز کھیل چکی ہے جن میں اس کو 9 میچز میں فتح اور 14 میں شکست ہوئی اور وہ ای پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر 27 پوائنٹس کے ساتھ 16 ویں نمبر پر ہے۔

یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہے ، ای پی ایل میں اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم سب سے زیادہ 73 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سر فہرست ہے ،ا?رسنل اور لیور پول کی ٹیمیں 71،71 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔
وقت اشاعت : 15/04/2024 - 22:58:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :