انگلش پریمیئر لیگ میں (کل) مزید 2کھیلے جائیں گے

برینٹ فورڈ کی ٹیم 33 میچز کھیل چکی ہے جن میں اس کو 8 میچز میں فتح ،17میں شکست کا سامنا کرناپڑا

جمعہ 19 اپریل 2024 15:51

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن میں (کل) ہفتہ کو مزید2میچوں کا فیصلہ ہوگا۔پہلا میچ لیوٹن ٹائون اور برینٹ فورڈ کی ٹیموں کے درمیان کینیل ورتھ روڈ، لوٹن میں کھیلا جائے گا۔ برینٹ فورڈ کی ٹیم 33 میچز کھیل چکی ہے جن میں اس کو 8 میچز میں فتح جبکہ 17میں شکست کا سامنا کرناپڑا ہے۔برینٹ فورڈ کی ٹیم ای پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر 32 پوائنٹس کے ساتھ 15 ویں نمبر پر ہے۔

اسی طرح لیوٹن ٹائون کی ٹیم بھی 33 میچز کھیل چکی ہے جن میں اس کو 6 میچز میں کامیابی جبکہ 20 میچز میں شکست ہوئی ،یوں لیوٹن ٹائون کی ٹیم 25 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 18 ویں نمبر پر موجود ہے۔ دوسرے میچ میں شیفیلڈیونائیٹڈ اور برنلے ایورٹن کی ٹیمیں برامل لین شیفیلڈ کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

برنلے کی ٹیم 33 میچز کھیل چکی ہے جن میں اس کو 4 میچز میں فتح جبکہ 21میں شکست کا سامنا کرناپڑا ہے۔

برنلے کی ٹیم ای پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر 20 پوائنٹس کے ساتھ 19 ویں نمبر پر ہے۔اسی طرح شیفیلڈیونائیٹڈ کی ٹیم 32 میچز کھیل چکی ہے جن میں اس کو 3 میچز میں کامیابی جبکہ 22 میچز میں شکست ہوئی ،یوں شیفیلڈیونائیٹڈ کی ٹیم 16 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سب سے نیچے 20 ویں نمبر پر موجود ہے۔یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا۔مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لئے کوشاں ہے۔دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم سب سے زیادہ 73 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر موجود ہے،آرسنل اور لیورپول کی ٹیمیں 71،71 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔
وقت اشاعت : 19/04/2024 - 15:51:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :