_ورلڈ کپ ٹرافی سابق اسٹارز کے جھرمٹ میں پہنچ گئی

ذ*شائقین کی بہت بڑی تعداد ٹرافی کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے پہنچی ہوئی تھی

اتوار 21 اپریل 2024 18:25

ٌسینٹ جونز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2024ء) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی سابق اسٹارز کے جھرمٹ میں پہنچ گئی۔اینٹیگا آمد پر چمچماتی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی کا شاندار استقبال کیا گیا، اس موقع پر سابق ویسٹ انڈین اسٹار کرکٹرز ویوین رچرڈز، کرٹلی امبروز، اینڈی روبرٹس اور رچی رچرڈسن موجود تھے، شائقین کی بہت بڑی تعداد ٹرافی کی ایک جھلک دیکھنے کیلیے پہنچی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

اینٹیگا کے نوجوان کرکٹرز نے بھی اس کے ہمراہ تصاویر بنوائیں، یہ ٹرافی اس وقت جون میں شیڈول میگا ایونٹ کے شریک میزبان ویسٹ انڈیز کے ٹور پر ہے۔
وقت اشاعت : 21/04/2024 - 18:25:27