سال 2024 یورپی فٹ بال کپ میں فلسطین اور اسرائیل کے پرچم لہرانے پر پابندی عائد

منگل 11 جون 2024 12:20

سال 2024 یورپی فٹ بال کپ میں فلسطین اور اسرائیل کے پرچم لہرانے پر پابندی عائد
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2024ء) منتظمین نے انکشاف کیا کہ 2024 کے یورپی کپ کے دوران برلن میں فین زونز میں فلسطینی یا اسرائیلی پرچم لہرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ فٹ بال میچ جرمنی کی میزبانی میں اس ماہ کی 14 تاریخ کو کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں ثقافتی تقریبات کا انتظام کرنے والی کمپنی کلچر پراجیکٹ کے ترجمان نے کہا کہ شائقین کو صرف ٹورنامنٹ میں شریک 24 ممالک کے جھنڈے اٹھانے کی اجازت ہوگی۔

ٹورنامنٹ کے مینیجنگ ڈائریکٹر مورٹز وین ڈولمین نے برلنر مورگن پوسٹ اخبار کو بیان میں مزید کہا کہ غزہ میں جاری جنگ کے درمیان یورپی چیمپئن شپ مظاہروں کی جگہ نہیں ہے۔جرمن دارالحکومت میں شائقین کے لیے دو مقامات مختص کیے جائیں گے، پہلا برانڈن برگ گیٹ پر اور دوسرا جرمن پارلیمنٹ کے ہیڈ کوارٹر ریخسٹگ میں ہوگا۔ٹورنامنٹ کے تمام 51 میچز ریخسٹگ کے سامنے فین زونز میں دیوہیکل اسکرینوں پر نشر کیے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 11/06/2024 - 12:20:45

متعلقہ عنوان :