ورلڈ اسنوکر ٹور، کوالیفائی کرنے والے حارث طاہر کاوطن واپس پہنچنے پر تپاک استقبال

منگل 11 جون 2024 15:24

ورلڈ اسنوکر ٹور، کوالیفائی کرنے والے حارث طاہر کاوطن واپس پہنچنے پر تپاک استقبال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2024ء) تھائی لینڈ میں ہونے والے اسنوکر ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرکے ورلڈ اسنوکر ٹور کیلئے کوالیفائی کرنے والے پاکستانی کھلاڑی حارث طاہر وطن پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

پاکستانی کھلاڑی حارث طاہر لاہور ایئرپورٹ پہنچے تو ان کے والدین اور دوست احباب نے پرتپاک استقبال کیا۔حارث طاہر نے کہا کہ اس کامیابی سے انہوں نے دو سال کے لیے ورلڈ اسنوکر ٹور کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ورلڈ اسنوکر ٹور کے لیے جلد برطانیہ جائیں گے اور آئندہ بھی اسی عزم سے ملک کا نام روشن کریں گے۔
وقت اشاعت : 11/06/2024 - 15:24:42