سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال کی زیر صدارت امم اجلاس

زیر تعمیر سپورٹس سٹیڈیمز اور رولز آف بزنس میں تبدیلی کے حوالے سے اہم فیصلے

منگل 6 مئی 2025 23:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفرخان سیال کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ منگل کے روز پنجاب سٹیڈیم میں ہونے والے اجلاس میں زیر تعمیر سپورٹس سٹیڈیمز ، گراؤنڈز اور رولز آف بزنس میں تبدیلی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ، سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال نے ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت پنجاب کے مختلف شہروں میں جاری5ترقیاتی سکیموں کوجون تک مکمل کرنے کی ہدایت ، اجلاس میں ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری ،ایڈیشنل سیکرٹری میاں عثمان علی ، ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹرمحمد کلیم ، پی ڈی پی ایم یو قیصر رضااور سیکشن آفیسر مرزاندیم ودیگر نے شرکت کی ۔

سیکرٹری سپورٹس مظفرخان سیال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوٹ پنڈی داس شیخوپورہ کرکٹ سٹیڈیم، کبڈی گراؤنڈ سرگودھا روڈ فیصل آباد ،بصیر پور اور حویلی لکھاکے سپورٹس سٹیڈیم کی تعمیر جون سے پہلے مکمل کی جائے، بدوملہی ناروال فٹ بال گراؤنڈکی تعمیر کوبھی جلد مکمل کیا جائے،سپورٹس کی ترقی کیلئے پنجاب میں جدید ترین سپورٹس انفراسٹرکچر تعمیر کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری سپورٹس نے ڈپٹی ڈائریکٹرپلاننگ طارق خانزادہ اور سیکشن آفیسر مرزا ندیم کو تمام زیر تعمیر سپورٹس سکیموں کا دورہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پنجاب میں جاری تمام سپورٹس سکیموں کا دورہ کریں اور ان سکیموں کے تعمیراتی میٹریل اور کام کے میعار کو چیک کریں اور تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔
وقت اشاعت : 06/05/2025 - 23:45:33

متعلقہ عنوان :