طلبا کو تیراندازی کھیل کی تربیت کے لئے تین روزہ تربیتی کیمپ جمعرات کو کوئٹہ میں لگایا جائے گا

بدھ 14 مئی 2025 16:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) بلوچستان تیر اندازی ایسوسی ایشن کے صدرمحمد امین بادینی نے کہا ہے کہ آرچری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کوئٹہ شہر کے مختلف سکولوں کے طلبا کو تیر اندازی کھیل کی تربیت کے لئے تین روزہ ٹریننگ کیمپ کا انعقاد 15 مئی 2025 کو صبح 10 بجے سے 1 بجے تک گورنمنٹ سپیشل ہائی سکول کوئٹہ میں لگایاجائے گا ۔

(جاری ہے)

اس تربیتی کیمپ میں گورنمنٹ سپیشل ہائی سکول کوئٹہ ، ٹیکنیکل ہائی سکول کوئٹہ ، اسلامیہ ہائی سکول کوئٹہ ، گونمنٹ ہائی سکول پشتون آباد ، گورنمنٹ یزدان خان ہائی سکول کوئٹہ ، گورنمنٹ ہزارہ سوسائٹی ہائی سکول اور گورنمنٹ سردار اسحاق خان ہائی سکول کوئٹہ کے طلبا کو تیر اندازی (آرچری ) کی تربیت فراہم کی جائےگی ۔انہوں نے تمام سکولوں کے فزیکل ٹیچر صاحبان سے گزارش کی ہے کہ وہ تیر اندازی تربیتی کیمپ میں اپنے متعلقہ سکولوں کے طالبعلموں کی شرکت کو یقینی بنائے ۔
وقت اشاعت : 14/05/2025 - 16:53:05

متعلقہ عنوان :