رافیل نڈال کا ریکیٹ ایک لاکھ 57 ہزار ڈالر کی ریکارڈ قیمت میں فروخت

بدھ 11 جون 2025 17:16

رافیل نڈال کا   ریکیٹ ایک لاکھ 57 ہزار ڈالر کی ریکارڈ قیمت میں فروخت
میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) سپین کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور 22 گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح رافیل نڈال نے اپنے 2017 کے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز فائنل میچ میں استعمال کیا ہوا بابولاٹ ریکیٹ پریسٹیج میمورابیلیا کی نیلامی میں 157,333 ڈالرزمیں فروخت کر دیا۔ یہ ٹینس ریکیٹ کی فروخت سے حاصل ہونے والی اب تک کی سب سے زیادہ رقم ہے۔

گزشتہ ریکارڈ 2022 کے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز فائنل میچ کے دوران استعمال ہونے والا ایک ریکیٹ بھی رافیل نڈال کا ہی تھا ۔2022 کے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز فائنل میچ میں ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال نے روسی حریف ٹینس سٹار ڈینیل مدویدیف کو شکست دی تھی ، ہسپانوی ٹینس سٹار کا وہ ریکیٹ 2023 میں سوتھبیز میں 139,700 ڈالرزمیں فروخت ہواتھا۔

(جاری ہے)

2017 میں رافیل نڈال نے سوئس ٹینس سٹار سٹین واورینکا کو سٹریٹ سیٹس میں2-6، 3-6 اور 1-6 سے شکست دی، اپنے ریکارڈ کو بڑھاتے ہوئے دسویں مرتبہ فرنچ اوپن ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ٹینس کی دنیا میں میں کوئی اور مینز ٹینس سٹار نے آٹھ سے زیادہ مرتبہ فرنچ اوپن ٹائٹلز نہیں جیتے تھے۔رافیل نڈال کے 2017 کے فرانسیسی اوپن کے ریکیٹ کو 2017 کے سیزن میں 24 مختلف میچوں سے ریزولوشن فوٹو میچنگ کے ذریعے ملایا گیا، جس میں میڈرڈ اوپن کا فائنل، میامی اوپن کا فائنل اور ممکنہ طور پر 2017 کا آسٹریلین اوپن ٹینس کا مینز سنگلز فائنل، جن میں سے آخری دو میں رافیل نڈال کو سوئس سٹار راجر فیڈرر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

رافیل نڈال سے گرینڈ سلام فائنل میں استعمال شدہ ریکیٹ تلاش کرنا نایاب ہے۔ اپنی مرضی کے مطابق بنائے گئے ریکیٹ میں گلے پر اس کا "Rafa" کا نشان اور 2017 کے فرانسیسی اوپن کا ایک سٹیکر شامل ہے جس پر لکھا ہے "RG 2017 Nadal"۔\932
وقت اشاعت : 11/06/2025 - 17:16:42

متعلقہ عنوان :