ایلیناریباکینا اور ایما راڈوکانو کوئینز کلب ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں داخل

جمعہ 13 جون 2025 12:54

ایلیناریباکینا اور ایما راڈوکانو کوئینز کلب  ٹینس ویمنز   سنگلز   کوارٹر فائنل  رائونڈ میں داخل
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) انگلینڈکی ٹینس سٹار ایما راڈوکانو اور قازقستان کی ٹینس کھلاڑی ایلینا ریبا کینا اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے ڈبلیو ٹی اے کوئینز کلب ٹینس کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔ انگلینڈ کی ایما راڈوکانو ر نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں سلواکیہ کی حریف ٹینس کھلاڑی ربیکا شرمکوواکو شکست دی جبکہ قازقستان کی ٹینس سٹارایلینا ریباکینا نے ویمنز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میچ میں میزبان حریف ٹینس کھلاڑی ہیتھر واٹسن کو 0-2 سیٹس سے مات دی۔

ڈبلیو ٹی اے کوئینز کلب ٹینس کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ کے دارالحکومت لندن کے کوئینز کلب میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کا موقع مل رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں انگلینڈ کی ایما راڈوکانو نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلواکیہ کی حریف ٹینس کھلاڑی ربیکا شرمکوواکو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 1-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں میزبان ٹینس سٹار کا مقابلہ ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ چینی کھلاڑی ژینگ کنوین سے ہوگا۔

ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ کے ایک اور میچ میں قازقستان کی ٹینس سٹارایلینا ریباکینا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برطانوی حریف ٹینس کھلاڑی ہیتھر واٹسن کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 2-6 سے ہرا کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔\932
وقت اشاعت : 13/06/2025 - 12:54:33

متعلقہ عنوان :