پی سی بی ریجنل انٹرڈسٹرکٹ سینئر ٹورنامنٹ (کل ) سے شروع

جمعہ 13 جون 2025 21:59

پی سی بی ریجنل انٹرڈسٹرکٹ سینئر ٹورنامنٹ (کل ) سے شروع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء) پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کرکٹ ٹورنامنٹ کل (ہفتہ) 14جون سے ملک بھر کے چھ ریجنز ایبٹ آباد، بہاولپور، فاٹا، لاہور، ملتان اور سیالکوٹ میں شروع ہونے والا ہے۔ٹورنامنٹ 15جون سے آزاد جموں و کشمیر اور لاڑکانہ ریجنز میں شروع ہوگا جبکہ فیصل آباد، اسلام آباد اور پشاور ریجنز 16جون سے میچز کی میزبانی کریں گے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ ریجن میں انٹر ڈسٹرکٹ سینئر ٹورنامنٹ کے میچز 19جون سے شروع ہوں گے جبکہ حیدرآباد اور راولپنڈی ریجن میں میچز 20جون سے شروع ہوں گے۔ ڈیرہ مراد جمالی 21جون سے میچز کی میزبانی کرے گا جبکہ کراچی ریجن میں میچز 27جون سے شروع ہوں گے۔ملک کے 16ریجنز میں کل 110ٹیمیں تین روزہ میچ کھیلیں گی۔ کھلاڑیوں کا انتخاب اپریل ، مئی میں حال ہی میں ختم ہونے والی چیلنج لیگ (دو روزہ)میں ان کی کارکردگی اور پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔ یہ ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی کے لیے ٹیلنٹ کے حصول کا کام کرے گا۔
وقت اشاعت : 13/06/2025 - 21:59:59