کرکٹ میں انوکھا واقعہ ، میچ کا فیصلہ 3 سپراوورز کے بعد ہوا

منگل 17 جون 2025 19:07

کرکٹ میں انوکھا واقعہ ، میچ کا فیصلہ 3 سپراوورز کے بعد ہوا
ڈبلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)ٹی ٹوئنٹی سہ فریقی سیریز کے میچ میں نیدرلینڈز نے نیپال کو تیسرے سپر اوور کے بعد شکست دی۔ کرکٹ کے کسی پروفیشنل میچ، ٹی ٹوئنٹی اور لسٹ اے میں پہلی مرتبہ تیسرے سپر اوور میں میچ کا فیصلہ ہوا۔نیدر لینڈز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے جس کے جواب میں نیپال کی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز اسکور کیے۔

(جاری ہے)

پہلے سپر اوور میں نیپال نے 19 رنز بنائے تو نیدرلینڈز کی ٹیم بھی 19 رنز بنانے میں کامیاب ہوگئی جبکہ دوسرے سپر اوور میں نیدرلینڈز نے 17 رنز بنائے تو نیپال کی ٹیم بھی 17 رنز بنا سکی۔تیسرے سپر اوور میں نیپال کی 2 وکٹیں 4 گیندوں پر گر گئیں اور کوئی بیٹر رن نہ بنا سکا اور نیدرلینڈز کو جیت کے لیے ایک رن درکار تھا، نیدرلینڈز کے بیٹر نے چھکا مار کر میچ اپنے نام کرلیا۔
وقت اشاعت : 17/06/2025 - 19:07:30

متعلقہ عنوان :