سپورٹس بورڈ نے ہاکی اسٹیڈیم کے چارجز میں تین سو فیصد تک اضافہ کردیا

ہاکی کلبوں کا رانا ثنا اللہ، محی الدین وانی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا

منگل 17 جون 2025 19:07

سپورٹس بورڈ نے ہاکی اسٹیڈیم کے چارجز میں تین سو فیصد تک اضافہ کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء) پاکستان سپورٹس بورڈ نے ہاکی کلبوں کو سہولیات دینے کی بجاے پیسے بنانا شروع کر دیئے، وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ اور وفاقی سیکرٹری محی الدین وانی سے ہاکی کلبوں نینوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈنے اسلام آباد کے رجسٹرڈہاکی کلبوں کیلئے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم کے چارجز میں تقریبا تین سو فیصد اضافہ کرتے ہوے پندرہ سو روپے سے بڑھا کر 5700روپے ایک دن کا کردیا ہے جس پر اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن سے رجسٹرڈ ہاکی کلبوں نے وفاقی وزیر اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے صدر رانا ثنا اللہ اور وفاقی سیکریٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی کو خط لکھتے ہوے اپیل کی کہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے قومی کھیل ہاکی کے فروغ اور بحالی کے لیے بھرپور عزم کا اظہار کررکھا ہے لیکن ہاکی گراونڈ کے چارجز میں اضافہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مالی بوجھ بن چکا ہے لہذا نصیر بندہ ہاکی گرائونڈ کے چارجز میں اضافی فوری طور پر واپس لیا جاے۔

(جاری ہے)

خط میں کہا گیا کہ رائزنگ اسٹار سمیت دیگر ہاکی کلبز کئی سالوں سے سکولز اور کالجز کے بچوں کو مفت تربیتی سیشنز فراہم کر رہا ہے تاکہ وہ مثبت اور صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لیں۔
وقت اشاعت : 17/06/2025 - 19:07:30