سری لنکا اوربنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

منگل 24 جون 2025 11:50

سری لنکا اوربنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) سری لنکا اوربنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل (بدھ سے )سنہالی سپورٹس کلب، کولمبومیں شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔مہمان بنگلہ دیشی ٹیم اپنے دورہ سری لنکا کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 2ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے علاوہ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیمیں دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد آر پریما داسا سٹیڈیم ،کولمبو پہنچیں گی ، جہاں تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 2جولائی کو پہلے ون ڈے میچ سے ہوگا۔ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 5 جولائی اسی مقام پر کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ پالے کیلی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، پالے کیلی میں کھیلاجائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 10جولائی کو پالے کیلی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، پالے کیلی میں کھیلا جائے گا،دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 13 جولائی کو رنگیری دمبولا انٹرنیشنل سٹیڈیم، دمبولا میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 16 جولائی کو آرپریما داسا سٹیڈیم، کولمبو میں کھیلا جائے گا۔\932
وقت اشاعت : 24/06/2025 - 11:50:54