سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور پنجاب تائیکوانڈو اکیڈمی کے زیر اہتمام بلیک بیلٹ تائیکوانڈو ایوارڈ کی تقریب

ہفتہ 12 جولائی 2025 21:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری کی ہدایت پر سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور پنجاب تائیکوانڈو اکیڈمی کے زیر اہتمام بلیک بیلٹ تائیکوانڈو ایوارڈ کی تقریب ایلیٹ ٹریننگ سنٹر نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم تھے انہوں نے اکیڈمی کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر یاسمین اختر، چیف کوچ رئیس الرحمان اور دیگر بھی موجود تھے۔تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم نے کامیاب کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی لگن اور نظم و ضبط کو سراہا،تقریب میں مجموعی طور پر 156 کھلاڑیوں کو بیلٹ سے نوازا گیا۔ نیشنل جونیئر چیمپئن بلال جہانگیر، ایشین سلور میڈلسٹ زینب زاہد، خدیجہ جمال، خزینہ جمال، وجیہہ فاطمہ، ہانیہ فاطمہ، للیحہ فاطمہ، ایم فواز، ایم طاہر، عدن ملک، محسن علی ملک، عرفانیہ، عدنان ملک سمیت 19 کھلاڑیوں کو بلیک بیلٹ سے نوازا گیاجبکہ دیگر کھلاڑیوں میں گرین، ریڈ، بیلیو اور ییلو بیلٹ تقسیم کئے گئے۔
وقت اشاعت : 12/07/2025 - 21:50:52

متعلقہ عنوان :