جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈرزویروف کا کینیڈین اوپن ٹینس مینزسنگلزمقابلوں کا فاتحانہ آغاز، تیسرے رائونڈ میں داخل

بدھ 30 جولائی 2025 15:38

جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈرزویروف  کا کینیڈین اوپن ٹینس مینزسنگلزمقابلوں کا فاتحانہ آغاز، تیسرے رائونڈ میں داخل
ٹورنٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) جرمنی کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ الیگزینڈرزویروف اے ٹی پی کینیڈین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔28 سالہ جرمنی کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ الیگزینڈرزویروف نے مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میچ میں آسٹریلین حریف کھلاڑی ایڈم والٹن کو 0-2 سیٹس سےکامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

اے ٹی پی کینیڈین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ کینیڈا میں جاری ہےجس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ آئی جی اے سٹیڈیم مونٹریال میں جاری ایونٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں جرمنی کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ الیگزینڈرزویروف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلین حریف کھلاڑی ایڈم والٹن کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(6-8) اور 4-6 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ تیسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا، جہاں جرمن ٹینس سٹار کا مقابلہ اٹلی کے میٹیو آرنلڈی سے ہوگا۔\932
وقت اشاعت : 30/07/2025 - 15:38:44