سیکنڈ سیڈڈ بوسانان اونگبامرنگفن مکائو اوپن بیڈمنٹن ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں داخل

جمعرات 31 جولائی 2025 14:00

مکائو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) تھائی لینڈکی بیڈ منٹن سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ بوسانان اونگبامرنگفن بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹو رپر جاری مکائو اوپن بیڈ منٹن چیمپئن شپ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں ۔29 سالہ تھائی لینڈ کی شٹلر اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ بوسانان اونگبامرنگفن نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں بھارتی حریف کھلاڑی رکشیتا سری سنتوش رامراج کو شکست دی۔

بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور پر مکائو اوپن بیڈ منٹن چیمپئن شپ کے کانٹے دار مقابلے مکاؤ ایسٹ ایشین گیمز ڈوم مکاؤ میں جاری ہیں ۔مکاؤ ایسٹ ایشین گیمز ڈوم مکاؤ میں کھیلے گئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کےدوسرے رائونڈ میچ میں 29 سالہ تھائی لینڈ کی شٹلر اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ بوسانان اونگبامرنگفن نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 18 سالہ بھارتی حریف کھلاڑی رکشیتا سری سنتوش رامراج کو 1-2 سیٹس میں شکست دی۔

(جاری ہے)

4ڈ بوسانان اونگبامرنگفن نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 18 سالہ بھارتی حریف شٹلررکشیتا سری سنتوش رامراج کو 21-14، 10-21 اور 11-21 سے شکست دے کر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،تھائی لینڈکی بیڈ منٹن سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ بوسانان اونگبامرنگفن کاکوارٹر فائنل میچ میں مقابلہ جاپان کی حریف کھلاڑی ریکو گنجی سے ہوگا۔\932
وقت اشاعت : 31/07/2025 - 14:00:02