راؤ سلیم ناظم اولمپیئن میموریل ہاکی ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان

اتوار 17 اگست 2025 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2025ء) راؤ سلیم ناظم اولمپیئن میموریل ہاکی ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر راؤ احمد ثنان اور محمد یامین بھٹی (انٹرنیشنل)آرگنائزنگ سیکرٹری ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق راؤ سلیم ناظم اولمپیئن میموریل ہاکی ٹورنامنٹ 2025 کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیف آرگنائزر راؤ احمد ثنان، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ملک شہزاد انٹرنیشنل، اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر رانا محمد ارشاد،آرگنائزنگ سیکرٹری محمد یامین بھٹی انٹرنیشنل، صدر ٹورنامنٹ کمیٹی اصغر علی جعفری ہونگے۔

(جاری ہے)

استقبالیہ کمیٹی میں محسن خان، محمد شاہد انٹرنیشنل، ملک رشید، ملک محمد ظفر، محمد کاشف کامران، بابر گجر، محمد عباس، محمد سعید، لقمان رشید، حاجی غلام مرتضی شامل ہیں، جیوری ممبران میں ثقلین رندھاوا، الماس صدیقی، محمد عامر، اعجاز علی، گراؤنڈ کمیٹی میں محمد عثمان، اسد علی، نزاکت علی، حیدر علی، حسن رضا ، محمد نواز، مرزا زاہد علی، سخاوت علی شاملِ ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 24 اگست کو فیصل آباد سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں فیصل آباد بھر سے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
وقت اشاعت : 17/08/2025 - 23:10:02

متعلقہ عنوان :