پہلا ون ڈے‘ جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 98 رنز سے ہرا دیا

کیشو مہاراج کی شاندار بولنگ کی بدولت آسٹریلیا کو 98 رنز سے شکست ہوگئی‘سیریزمیں برتری

بدھ 20 اگست 2025 14:14

پہلا ون ڈے‘ جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 98 رنز سے ہرا دیا
کیرنز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء) جنوبی افریقہ نے پہلے ون ڈے میچ میں کیشو مہاراج کی شاندار بولنگ کی بدولت آسٹریلیا کو 98 رنز سے شکست دے دی۔کیرنز میں ہونیوالے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 296 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایڈن مارکرام نے 82، ٹمبا باووما نے 65 اور میتھیو بریٹز نی57 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ نے چار، بین ڈوریشس نے دو اور ایڈم زیمپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم نے جارحانہ آغاز کیا تاہم 60 رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد آسٹریلوی بلے باز کیشو مہاراج کی تباہ کن بولنگ کا سامنا نہ کرسکے۔

(جاری ہے)

کپتان مچل مارش 88 رنز بناکر نمایاں رہے، بین ڈوریشس 33 اور ٹریوس ہیڈ 27، نیتھن ایلس 14، ایڈم زیمپا 11، جوش انگلس پانچ، آرون ہارڈی چار، کیمرون گرین تین، مارنس لبوشین ایک اور ایلکس کیری بغیرکوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔کیشو مہاراج نے 33 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں، ناندرے برگر اور لنگی نگیدی نے دو، دو جبکہ سبرائین نے ایک وکٹ حاصل کی۔جنوبی افریقہ کو تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی۔
وقت اشاعت : 20/08/2025 - 14:14:31

متعلقہ عنوان :