پاکستانی ایتھلیٹ محمد یاسر سلطان نے ایک بار پھر ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، میجر جنرل (ر)اکرم ساہی

ہفتہ 23 اگست 2025 17:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) ایشیا اتھلیٹکس فیڈریشن کے نائب صدر اور چیئرمین سائوتھ ایشیاء اتھلیٹکس فیڈریشن میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے کہا ہے کہ قومی ایتھلیٹ محمد یاسر سلطان نے ایک بار پھر ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےگزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 27 سالہ اسٹار محمد یاسر سلطان نے ایشیائی اتھلیٹکس چیمپئن شپ، موکپو (کوریا) میں 72.79 میٹر کے تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔

(جاری ہے)

اکرم ساہی نے یاسر سلطان کی اس شاندار کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی یاسر سلطان آئندہ بھی بین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔اس کے علاوہ انہوں نے یاسر سلطان کے کوچ فیاض بخاری کی کوششوں اور کاوشوں کی بھی تعریف کرتے ان کو مبارکباد دی ۔ واضح رہے کہ یاسر سلطان نے 2016 میں صرف 67.02 میٹر سے آغاز کیا۔امام رضا کپ (ایران، 2022) میں گولڈ جیتا۔ایشیائی اتھلیٹکس (2023) میں شاندار 79.93 میٹر کے ساتھ برونز میڈل حاصل کیا اور 2024 میں ایک اور سلور میڈل اپنے نام کیا۔ اب 2025 میں کوریا میں ایشیائی اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں کانسی کا میڈل حاصل کیا۔
وقت اشاعت : 23/08/2025 - 17:59:54