چین کے لی شیفینگ نے ہانگ کانگ اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ جیت لیا

منگل 16 ستمبر 2025 12:39

چین کے لی شیفینگ نے ہانگ کانگ اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ جیت لیا
کولون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)چین کے نامور کھلاڑی اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ لی شیفینگ نے ہانگ کانگ اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 25 سالہ چین کے کھلاڑی لی شیفینگ نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں بھارتی حریف کھلاڑی لکشیا سین کوباآسانی 0-2 سیٹس سے شکست دی۔ بی ڈبلیو ایف ورلڈ کے زیر اہتمام ہانگ کانگ بیڈ منٹن چیمپئن شپ کے کانٹے دار مقابلے ہانگ کانگ کے شہر کولون میں جاری تھے۔

(جاری ہے)

ہانگ کانگ کے شہر کولون کے کولیزیم میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 25 سالہ چین کے کھلاڑی لی شیفینگ اور بھارتی حریف کھلاڑی لکشیا سین نبرد آزما تھے جس میں چین کے کھلاڑی لی شیفینگ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی حریف کھلاڑی لکشیا سین کو سٹریٹ سیٹس میں 15-21 اور 12-21 سے شکست دے کر ہانگ کانگ اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کا ٹائٹل جیت لیا۔ چینی کھلاڑی نے اپنا دوسرا ٹائٹل جیتا، اس سے قبل وہ ملائیشیا اوپن میں بھی کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 16/09/2025 - 12:39:50

متعلقہ عنوان :