برازیلین فٹبال کلب بوٹا فگو کو بڑا دھچکا، گول کیپر نیٹو انجری کے باعث باقی سیزن سے باہر

بدھ 17 ستمبر 2025 12:13

برازیلین فٹبال کلب بوٹا فگو کو بڑا دھچکا، گول کیپر نیٹو انجری کے باعث  باقی سیزن سے باہر
ریو ڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) برازیلین فٹبال کلب بوٹا فگو کے تجربہ کار گول کیپر نیٹو دائیں ران کی سنگین انجری کے باعث رواں سیزن کے باقی میچز سے باہر ہو گئے ہیں ۔ چینی خبررساں ادارے شنہواکے مطابق 36 سالہ نیٹو کو یہ چوٹ ساؤ پالو کے خلاف میچ کے دوران پہلے ہاف میں لگی جس کے بعد انہیں کھلاڑی لیو لنک سے تبدیل کیا گیا۔

(جاری ہے)

کلب کے مطابق طبی معائنے سے معلوم ہوا کہ نیٹو کو دائیں ران میں شدید چوٹ آئی ہے جس کے لیے سرجری کی ضرورت ہو گی اور وہ تقریباً پانچ ماہ تک کھیل کے میدان سے دور رہیں گے۔فٹ بال کلب بوٹا فگو نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ہم نیٹو کے لیے حوصلہ، طاقت اور جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔یاد رہے کہ نیٹوکو ایک مرتبہ برازیل کی قومی ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز بھی حاصل ہے، نیٹونے گزشتہ ماہ انگلش کلب بورن ماؤتھ سے بوٹا فگو میں شمولیت اختیار کی تھی اور اب تک ٹیم کے لیے 4 میچز کھیل چکے ہیں۔بوٹا فگو اس وقت برازیلین لیگ اور کوپا لیبارٹادوریس کا دفاعی چیمپئن ہے اور نیٹو کی غیر موجودگی ٹیم کے لیے بڑا نقصان تصور کی جا رہی ہے۔\932
وقت اشاعت : 17/09/2025 - 12:13:07