ریٹائرمنٹ کے بعد سیڑھیاں چڑھنے پربھی سانس پھول جاتا ہے، یوسین بولٹ

بدھ 17 ستمبر 2025 12:36

ریٹائرمنٹ کے بعد سیڑھیاں چڑھنے پربھی سانس پھول جاتا ہے، یوسین بولٹ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)آٹھ مرتبہ کے اولمپک چیمپئن یوسین بولٹ نے اعتراف کیا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد اب سیڑھیاں چڑھنے پر بھی ان کا سانس پھول جاتا ہے۔39 سالہ بولٹ جس کے پاس 100 میٹر، 200 میٹر اور 4×100 میٹر کی دوڑ جیتنے کا عالمی ریکارڈ ہے، نے کہا کہ میں اب زیادہ تر جم کی ورزش کرتا ہوں۔ مجھے یہ پسند نہیں لیکن میں کافی عرصے سے دوڑ سے دور ہوں، تو مجھے لگتا ہے کہ اب واقعی دوڑنا شروع کرنا ہو گا۔

ایک انٹرویو میںان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے جب میں دوبارہ باقاعدہ ورزش شروع کروں گا، تو مجھے سانس کی بہتری کے لیے کچھ چکر لگانے ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ اب وہ اپنا زیادہ تر وقت اپنے بچوں کے ساتھ گزارتے ہیں۔ عام طور پر میں اس وقت اٹھتا ہوں جب بچے اسکول جانے کے لیے تیار ہوتے ہیں، اور پھر یہ اس بات پر منحصر ہوتا ہے کہ اُس دن مجھے کیا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اگر کچھ خاص نہ ہو، تو میں بس آرام کرتا ہوں۔ بچوں کیساتھ گھومتا پھرتا ہوں، جب تک کہ وہ مجھے تنگ کرنا شروع نہ کر دیں۔یوسین بولٹ کا کہنا تھا کہ گھر پر فلمیں دیکھتا ہوں، یا پھر اب میں لیگو (Lego) کا شوقین ہو گیا ہوں، تو لیگو بناتا ہوں۔’’جب اُن سے پوچھا گیا کہ موجودہ دور کے رنرز، جدید ٹیکنالوجی جیسے کہ نئے اسپائکس کے باوجود اُن کی نسل کے معیار تک کیوں نہیں پہنچ سکے، تو انہوں نے جواب دیا:’’آپ کو سچ سننا ہی ہم بس زیادہ باصلاحیت تھے۔واضح رہے جمائیکا سے تعلق رکھنے والے یوسین بولٹ نے 2017 میں پیشہ ورانہ دوڑ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
وقت اشاعت : 17/09/2025 - 12:36:32

متعلقہ عنوان :