الیکٹرانک گیمز کی ترقی پر بات چیت کے لیے سعودی وفد کا دورہ جاپان

جمعرات 18 ستمبر 2025 13:37

الیکٹرانک گیمز کی ترقی پر بات چیت کے لیے سعودی وفد کا دورہ جاپان
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)سعودی الیکٹرانک گیمز اور سپورٹس فیڈریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ فیصل بن بندر بن سلطان کی سربراہی میں ایک سعودی وفد نے جاپان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جاپانی گیمز کے سرکردہ پبلشرز اور ڈویلپرز کے ساتھ بات چیت کی ہے۔

(جاری ہے)

جاپانی گیمز کے ان پبلشرز اور ڈویلپرز میں سیگا ، سونی ، کونامی ، سکوائر اینکس ، دا کوپ مون کمپنی ، کاڈوکاوا اور سائی گیمز شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 18/09/2025 - 13:37:44

متعلقہ عنوان :