جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام پولو کپ ،دو اہم میچز میں لاہور سمارٹ سٹی اور ایف جی /دین کی ٹیمیں فاتح

بدھ 15 اکتوبر 2025 21:48

جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام پولو کپ ،دو اہم میچز میں لاہور سمارٹ سٹی اور ایف جی /دین کی ٹیمیں فاتح
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام لاہور سمارٹ سٹی پنک پولو کپ 2025 کے دوسرے دن دو اہم میچز کھیلے گئے جن میں لاہور سمارٹ سٹی اور ایف جی /دین کی ٹیمیں فاتح رہیں۔ تفصیلات کے مطابق جناح پولو فیلڈز میں پنک پولو کے دلچسپ میچز دیکھنے کیلئے تماشائیوں اورفیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر کلب کے سیکرٹری میجر عادل رائو(ر)، پولو کے سابق کھلاڑیوں اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔

پہلے میچ میں لاہور سمارٹ سٹی کی ٹیم نے انڈس پولو کو 12-5.5 سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

لاہور سمارٹ سٹی کی طرف سے ثاقب خان خاکوانی نے پانچ، عدنان جلیل اعظم نے چار اور المان جلیل اعظم نے تین گول سکور کیے۔انڈس پولو کی ٹیم جن کو اڑھائی گول ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا کی طرف سے ہاشم خان اور پیر دانش نے ایک ایک گول سکور کیا۔ دوسرے میچ میں ایف جی /دین پولو کی ٹیم نے زبردست مقابلے کے بعد ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم کو 6-2.5 سے ہرا دیا۔ ایف جی /دین پولو کی طرف سے حمزہ مواز خان نے تین، عباس مختار دو اور شیخ محمد رافع نے ایک گول سکور کیا جبکہ ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم کو آدھے گول کا ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج بھی حاصل تھا کی طرف سے راجہ جلال ارسلان اور رابیل نعمان نے ایک ایک گول سکور کیا۔
وقت اشاعت : 15/10/2025 - 21:48:59