نئے ہیڈ کوچ جوزے مورینیو کے ساتھ کام کرنا خوش آئند تجربہ ہے،براہیم ڈیاز

جمعرات 6 اگست 2026 14:44

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2026ء) ریال میڈرڈ کے مراکش سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل فارورڈ ابراہیم "براہیم" ڈیاز نےکہا ہے کہ نئے ہیڈ کوچ جوزے مورینیوکے ساتھ کام کرنا خوش آئند تجربہ ہے اور ٹیم ان کی قیادت میں مزید کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔شنہوا کے مطابق جوزے مورینیو کے دوسرے دورِ کوچنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے براہیم ڈیاز نے کہا کہ جوزے مورینیو اور ان کا معاون عملہ انتہائی منظم اور بھرپور تیاری کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جوزے مورینیو کی کامیابیاں دنیا بھر میں معروف ہیں اور کھلاڑی ان کی رہنمائی میں مزید ٹرافیاں جیتنا چاہتے ہیں۔براہیم ڈیاز نے کہا کہ ڈریسنگ روم میں جوزے مورینیو کی آمد اور تربیت کا طریقہ کار بہترین جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

براہیم ڈیاز کے مطابق جوزے مورینیو ایک سخت گیر کوچ ہیں اور وہ تمام کھلاڑیوں سے اعلیٰ معیار اور سخت محنت کا تقاضا کرتے ہیں جبکہ ان کے ٹریننگ سیشنز کافی سخت اور فزیکل ہیں جو نئے سیزن کی تیاریوں میں ٹیم کے لیے بے حد معاون ثابت ہو رہے ہیں۔برنارڈو سلوا کی شمولیت کے بعد ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے کے بڑھتے مقابلے پر بات کرتے ہوئے براہیم ڈیاز نے کہا کہ وہ اس چیلنج سے گھبرانے کے بجائے خوش ہیں اور گراؤنڈ میں اپنی کھیل کا پورا لطف اٹھانا چاہتے ہیں۔
وقت اشاعت : 06/08/2026 - 14:44:38

متعلقہ عنوان :