یورپی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ایلیسا ڈینا کی ہوم گراؤنڈ پر شاندار فتح، انگلینڈ کے لئے پہلا طلائی تمغہ جیت لیا

منگل 11 اگست 2026 11:05

برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2026ء) انگلینڈ کی ایتھلیٹ ایلیسا ڈینا نے یورپی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کی 100 میٹر ریس میں اپنا پہلا سینئر بین الاقوامی ٹائٹل جیت کر برطانیہ کے لئے ایونٹ کا پہلاگولڈ میڈل حاصل کر لیا ۔ بی بی سی کے مطابق انگلینڈ کی 24 سالہ ایتھلیٹ ایلیسا ڈینا نے برمنگھم کے ہوم گراؤنڈ پر 11 سیکنڈز کے وقت کے ساتھ یہ کامیابی حاصل کی۔

گزشتہ سال ٹوکیو میں 200 میٹر مقابلوں میں سلور اور رواں ماہ کامن ویلتھ گیمز میں بھی سلور میڈل حاصل کرنے والی ایتھلیٹ ایلیسا ڈینا کا کہنا تھا کہ وہ سلور میڈل حاصل کر کے تھک چکی تھیں اور اب گولڈ میڈل جیتنے کا وقت آ گیا تھا۔ ریس کے آخری نصف حصے میں پانچویں نمبر سے پہلے نمبر پر پہنچنے والی ایتھلیٹ ایلیسا ڈینا نے دفاعی چیمپئن اور ساتھی برطانوی ایتھلیٹ ڈینا اشر سمتھ کو پیچھے چھوڑا جو 11.10 سیکنڈز کے وقت کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہیں۔

(جاری ہے)

مقابلے میں پولینڈ کی ایوا سوبوڈا نے سلور جبکہ بیلجیم کی ڈیلکاف نکانسا نے برونز میڈل حاصل کیا۔یہ ایونٹ کے پہلے روز برطانیہ کا دوسرا میڈل تھا، اس سے قبل ہوم ٹیم نے مکسڈ 4x400 میٹر ریلے میں سلور میڈل حاصل کیا تھا۔ ایلیسا ڈینا اس ہفتے 200 میٹر اور ریلے مقابلوں میں مزید میڈلز کے لیے بھی میدان میں اتریں گی۔
وقت اشاعت : 11/08/2026 - 11:05:02

متعلقہ عنوان :