جیانی انفینٹینو کو ہٹانا بڑی غلطی ہو گی: ڈونلڈ ٹرمپ کی فیفا کو وارننگ
انہوں نے 4 مرتبہ اب تک کے سب سے کامیاب ورلڈ کپ کی نگرانی کی، اگر انفینیٹینو چلے گئے تو ورلڈ کپ دوبارہ اتنا کامیاب یا منافع بخش نہیں ہو گا: امریکی صدر
ذیشان مہتاب
منگل 11 اگست 2026
10:59

واشنگٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 اگست 2026ء ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو کی حمایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ انفینٹینو کو عہدے سے ہٹانے پر عالمی فٹبال تنظیم کی گورننگ باڈی ’بڑی غلطی‘ کرے گی۔
انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ جیانی انفینٹینو کی قیادت میں ہونے والا ورلڈ کپ اب تک کا سب سے کامیاب عالمی کپ رہا ہے اور اگر انفینٹینو کو عہدے سے ہٹایا گیا تو ورلڈ کپ دوبارہ اتنا کامیاب یا منافع بخش نہیں ہو گا۔
صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فیفا کے لیے یہ ایک بڑی غلطی ہو گی، اگر فیفا کسی بھی وجہ سے صدر جیانی انفینٹینو کو تبدیل کرنے کے بارے میں سوچتا بھی ہے تو وہ شاندار انسان ہیں اور انہوں نے 4 مرتبہ اب تک کے سب سے کامیاب ورلڈ کپ کی نگرانی کی ہے، اگر انفینیٹینو چلے گئے تو ورلڈ کپ دوبارہ اتنا کامیاب یا منافع بخش نہیں ہو گا۔
(جاری ہے)
امریکی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انفینٹینو کو دنیا بھر کی فٹبال تنظیموں اور علاقائی کنفیڈریشنز کی جانب سے شدید دباؤ کا سامنا ہے۔
تنازع اس تجویز کے بعد شروع ہوا جب فیفا ورلڈ کپ اور کلب ورلڈ کپ نے حصص سرمایہ کاروں کو فروخت کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔
فیفا نے ایک ذیلی کمپنی کے ذریعے ورلڈ کپ کے حصص سرمایہ کاروں کو فروخت کرنے کی تجویز پیش کی تھی جس کی ابتدائی مالیت 20 ارب امریکی ڈالرز مقرر کی گئی تھی۔
یہ منصوبہ میڈیا میں اطلاعات سامنے آنے کے بعد منظرِ عام پر آیا اور فیفا کی رکن تنظیموں سے باضابطہ مشاورت کے بغیر پیش کیے جانے پر کئی علاقائی فٹبال تنظیموں اور اعلیٰ عہدیداروں نے شدید مخالفت کی۔
مخالفین کا مؤقف تھا کہ فٹبال کا سب سے بڑا عالمی مقابلہ سرمایہ کاری کے لیے فروخت نہیں کیا جانا چاہیے۔
شدید ردِعمل کے بعد فیفا نے یہ تجویز واپس لے لی تاہم کئی فٹبال تنظیمیں اب بھی انفینٹینو کو فیفا کی صدارت سے ہٹانے کے مطالبے پر قائم ہیں۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور انفینٹینو کے درمیان گزشتہ کئی برسوں سے قریبی تعلقات ہیں، 2026ء کے شمالی امریکا میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ کے دوران بھی اس تعلق پر تنقید ہوتی رہی ہے۔
ٹرمپ کی تازہ حمایت اس بیان کے چند روز بعد سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مجھے ورلڈ کپ کے حصص فروخت کرنے کے انفینٹینو کے منصوبے کا پہلے سے علم نہیں تھا۔
یہ مؤقف اس لیے بھی توجہ کا مرکز بنا کیونکہ سرمایہ کاری گروپ کی قیادت کے لیے تھرائیو ایٹرنل نامی سرمایہ کاری کمپنی کا نام سامنے آیا تھا جس کے بانی اور سربراہ جوشوا کشنر ہیں جو ٹرمپ کے داماد کے بھائی ہیں۔
اس منصوبے کے حوالے سے یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ ٹرمپ انتظامیہ سے اس معاملے پر مشاورت کی گئی تھی۔
وقت اشاعت : 11/08/2026 - 10:59:59
متعلقہ عنوان :
Browse Cricket
Browse Sports
CricketFootballHockeyTennisSquashBoxingwrestlingBody BuildingkabaddiTable TennissnookerBasketballRugbyBadmintonVollyballGolfweightliftingkaratecyclingathleticsMountaineeringtent peggingHorse RidingchessjudoscrabbleMartial artsSwimmingEsportsParaglidingFutsalbaseballpoloTaekwondomotogpFormula 1RowingIce hockey
Sports News In Urdu
-
محمد عامر نے ابھرتے ہوئے پاکستانی فاسٹ بولرز کے نام بتا دیئے
-
جب کوئی کراچی کو ’پیرس‘ یا کچھ اور کہتا ہے تو سن کر ہنسی آتی ہے : شاہد آفریدی
-
آئی سی سی کا پلیئر آف دی منتھ کے امیدواروں کا اعلان
-
اماراتی فٹبالر نے ایڑی سے کک مار کر باسکٹ بال کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
-
ورلڈکپ 2027ء، براہ راست رسائی حاصل کرنیوالی 10 ٹیمیں فائنل، 2 بار کی سابق عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز باہر
-
لٹل ماسٹر حنیف محمد کی دسویں برسی منائی گئی