بابر اعظم کا مداح جنگلا پھلانگ کر میدان میں ملنے پہنچ گیا، ویڈیو وائرل

مداح بابر اعظم سے تو مل لیا لیکن کچھ ہی دیر بعد سیکیورٹی نے اسے حراست میں لے لیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 26 ستمبر 2026 10:55

بابر اعظم کا مداح جنگلا پھلانگ کر میدان میں ملنے پہنچ گیا، ویڈیو وائرل
ایبٹ آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 ستمبر 2026ء ) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا مداح جنگلا پھلانگ کر میدان میں ملنے پہنچ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 
نجی ٹی وی چینل ’’ اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں میں پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں بابر اعظم او جی ڈی سی ایل سے کھیل رہے ہیں جہاں ان کی جھلک دیکھنے کے لیے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

 
ایسا ہی ایک مداح باؤنڈری لائن کے باہر لگے جنگلے کو عبور کرتے ہوئے بابر سے ملنے پہنچ گیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مداح بابر سے سیلفی لینے کے بعد سجدہ شکر بھی ادا کرتا ہے اور پھر میدان سے باہر جانے کے لیے دوڑ لگا دیتا ہے۔

(جاری ہے)

 
مداح بابر اعظم سے تو مل لیا لیکن کچھ ہی دیر بعد سیکیورٹی نے اسے حراست میں لے لیا۔

 
سوشل میڈیا پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بابر اعظم نے فوراً مدد کی کوشش کی اور ایک کھلاڑی کو بھیج کر اس کی رہائی کی درخواست کی مگر سیکیورٹی حکام جب تک اسے لے جاچکے تھے۔ 
واضح رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہے کہ بابر کے کسی مداح نے ان سے ملنے کے لیے میداں کا رخ کیا ہو اس سے قبل پی ایس ایل میں ایسے مناظر دیکھنے کو ملتے رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 26/09/2026 - 10:55:05